?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تقریباً ایک روپے 70 پیسے سستا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوئی جو 0.76 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، گزشتہ روز ڈالر 225 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ 8 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 14 روپے 7 پیسے یا 5.87 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں نے روپے کی مضبوطی کی وجہ ستمبر میں ملکی درآمدی بل میں کمی کو قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ نئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار موجودہ شرح کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسر محمد سہیل نے کہا کہ ’ستمبر میں درآمدات میں کمی روپے کی قدر میں بہتری میں مدد دے رہی ہے، علاہ ازیں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ نئے وزیر خزانہ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے‘۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا نے بھی روپے کی قدر میں تیزی سے بہتری کی وجہ گزشتہ ماہ درآمدات کم ہونے اور ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 20 فیصد کمی جیسے عوامل کو ٹھہرایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی سختیوں کے اثرات مارکیٹ میں روپے کی قدر بحال کر رہے ہیں، ستمبر میں درآمدی بل 13 فیصد گرا ہے، تجارتی خسارہ بھی 20 فیصد کم ہوا ہے جو آنے والے روز میں روپے کی قدر کو مزید بہتر بنائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مہنگائی بھی کم ہورہی ہے جس سے امید ہے کہ مالیاتی پالیسی مزید سخت نہیں ہوگی، ان عوامل کے مثبت اثرات بھی روپے کی قدر کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ کا ہنڈی حوالے کے خلاف ایکشن کے بعد سے سٹہ باز (جو مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت بڑھا رہے تھے) بھی اب اسٹاک کردہ ڈالر فروخت کر رہے ہیں، جس سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی طلب کم ہوئی ہے۔
اس حوالے سے حکومت نے دیگر اقدامات کے علاوہ شرح تبادلہ میں بینکوں کے کردار کے حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کو آگاہ کیا تھا کہ 8 بینکوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
جمیل احمد نے انکشاف کیا کہ پہلے مرحلے میں بینک الحبیب، حبیب بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)، میزان بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل)، الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل) اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی چھان بین کی جارہی ہے، جبکہ انہوں نے آٹھویں بینک کا نام نہیں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ این بی پی، اے بی ایل اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں دیگر بینکوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔
اس سے قبل ڈان اخبار کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بینکوں نے ایسے وقت میں امریکی کرنسی کی خریداری کو دوگنا کردیا ہے جب حکومت ڈالر کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے لیے کوشاں ہے اور بینکوں کی جانب سے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ڈالر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے۔
بعد ازاں گزشتہ ہفتے ایک میڈیا ٹاک میں نئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ کسی کو بھی شرح تبادلہ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ ہماری کرنسی کا یہ مقام نہیں ہے جہاں یہ پہنچ چکی ہے، قیاس آرائیاں کرنے والوں کا کھیل اب بند ہوجانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے لیے صیہونی جاسوسی کی وبا کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ان
دسمبر
شام پر اسرائیل کے حملوں کا تجزیہ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی نازک
اپریل
دنیا میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے اسلامی تنظیموں کی مہم
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کے ایک گروپ نے دنیا میں اسلامو
جولائی
وفاق کے ادارے فعال ہونگے مریم نواز کے نقشہ قدم پر چلیں گے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی
?️ 14 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کا
مارچ
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا ہے: بزدار
?️ 15 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا میں
اگست
طالبان کی اپنے خلاف انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹوں کی تردید
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے انسانی حقوق کمیشن کی ان رپورٹوں کی
ستمبر
قدس آپریشن کے بعد صہیونیوں کی بوکھلایٹ؛ 60 فیصد فوج مغربی کنارے میں تعینات
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:جہاں نیتن یاہو نے قدس آپریشن کا مضبوط، فوری اور درست
جنوری
صوبائی بیوروکریٹس کی ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آل پاکستان صوبائی سول سروسز ایسوسی ایشن (اے پی
مارچ