?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے، پاکستان سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ دونوں فریق مذاکرات کی میز پر مسائل حل کریں، تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کیے جائیں، روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کو خدشات ہیں، اس جنگ کے نتیجے میں انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور انفرااسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
یاد رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ خبر دی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب
?️ 21 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی
اگست
سری لنکا کے مستعفی صدر کی وطن واپسی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سری لنکا کے ایک سینئر سکیورٹی عہدہ دار نے جولائی میں
ستمبر
جولانی کو شام پر اسرائیلی قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرنا چاہیے: السوڈانی
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک شام کے ساتھ
فروری
لاہور: فیشن ڈیزائنر کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال
نومبر
گلگت و کشمیر الیکشن، امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ نواز شریف
?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ن لیگ کے صدر نواز شریف نے گلگت
دسمبر
نتانیاہو کی کابینہ تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے: لیبرمن
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمن نے اعتراف کیا
جولائی
حماس کا مسجدالاقصی میں صہیونی پرچم مارچ پر شدید انتباہ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی آبادکاروں کی جانب سے
اپریل
قطر افریقہ میں قدم جمانے کا خواہاں، صومالیہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالیہ کے صدر اور قطر کے امیر نے دونوں ممالک
دسمبر