?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین ﷺ کے نام پرجس نے بھی ظلم کیا ان کو نہیں چھوڑیں گے، سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم میں غصہ آیا اور پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ جیت لی ، آج سارے پاکستان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب اس طرح کے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے آنجہانی پریانتھا کمارا کی تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک عدنان کی کوشش کو دیکھ کر فخر ہوا کہ اس نے ایک جان بچانے کیلئے بڑی کوشش کی، رول ماڈل کو لوگ فالو کرتے ہیں، جن لوگوں نے بھی آپ کو دیکھا ان سب کو احساس ہوا کہ ایک انسان ہے جو راہ حق پر کھڑا ہے ،اخلاقی قوت جسمانی قوت سے بہت طاقتور ہوتی ہے،
انشاء اللہ مجھے امید ہے یوتھ ملک عدنان کو دیکھے گی اور یاد کرے گی کہ ایک انسان تھا جو حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے جنہوں نے دین کو استعمال کیا، خاص طور پر رحمت اللعالمین ﷺ کے نام پر ظلم کیا ان کو نہیں چھوڑنا ، ایک وہ انسان جس کو اللہ نے رحمت اللعالمین ﷺ کا خطاب دیا، وہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے تھے، پیارے رسول ﷺ نے پہلے قبیلوں اور نسانوں کو اکٹھا کیا، 10سالوں میں 1400لوگ مرے تھے اور پورے عرب پر چھا گئے تھے۔
پیارے رسول ﷺ محبت کا پیغام لے کر آئے تھے، انسانیت اور انصاف کا پیغام دیا، یہی دوچیزیں انسان کو جانوروں سے فرق کرتی ہیں۔ انسانوں کے معاشرے میں انسانیت ہوتی ہے، جانوروں کے معاشرے میں کمزوروں کی کوئی قدر نہیں ہوتی، پیارے رسول ﷺ نے پہلی فلاحی ریاست بنائی تھی۔ ہم یہاں تماشا دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اپنے آپ کو دین کے نام پر جلا رہے ہیں، لوگوں کو مار رہے ہیں، خاص طور پر پیارے رسول ﷺ کا نام استعمال کرکے یہ کرتا ہے ، ایک بندے پر الزام لگا دیتے ہیں، وہ جیل میں چلا جاتا ہے، کوئی جج فیصلہ نہیں دیتا، یہ کیسا انصاف ہے کہ آپ نے الزام لگایا اور خود ہی جج بن گئے اور اس کو قتل کردیتے ہیں، یہ تو کسی معاہشرے میں نہیں ہوتا، یہ ہمارے معاشرے کیلئے تماشا بن گیا ہے، سب سے بڑی بات وکیل کیس میں سامنے نہیں آتے،یہ ہمیں پتا ہے کہ ججز نے کہا ہم کیس نہیں سنتے تو کون اس کو دفاع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر2014 میں سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم میں غصہ آیا اور پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ جیت لی ، آج پورا پاکستان فیصلہ کرلیا ہے ہم نے اب اس طرح کے واقعات نہیں ہونے دینے۔ آنجہانی پریانتھا کمارا کی فیملی کو ہمیشہ کیلئے ہر ماہ تنخواہ دیں گے، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ایک لاکھ ڈالراکٹھے کیے وہ ان کی فیملی کو بھجوائیں گے۔
رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ساری قوم کہتی ہم عاشق رسول ﷺ ہیں، عاشق رسول ﷺ تب ہوں گے جب ہم آپ ﷺ کی سیرت اور راستے پر چلیں گے۔ ہمارا واحد ملک پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس طرح کی جو حرکتیں ہوئی ہیں، پوری دنیا سے مجھے پیغامات آئے ، اوورسیز پاکستانی اس واقعے پر بڑا شرمندہ ہیں۔ ملک عدنان کو پاکستان کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمیں تکلیف تھی کہ اس ہجوم نے ایک انسان کے ساتھ جو کچھ کیا، لیکن ملک عدنان نے سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کی ، ملک عدنان کی بہادری پر فخر ہے۔


مشہور خبریں۔
مصر کی سرحد پر فوجی سرگرمیوں سے صہیونی خوفزدہ
?️ 18 فروری 2026مصر کی سرحد پر فوجی سرگرمیوں سے صہیونی خوفزدہ صہیونی ذرائع کے
فروری
مولانا فضل الرحمٰن انتخابات کی اپنی ترجیحی تاریخ پر شہباز شریف کی حمایت کے خواہاں
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
روس کی جانب سے بھیجے جانے والے سگنل نامناسب ہیں: زیلینسکی
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس
اگست
نیتن یاہو سیاسی بغاوت سے پریشان
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:لیکود پارٹی کے ایک سینئر رکن نے Yediot Aharonot اخبار کو
نومبر
عمران خان نے پھر سرکاری رہایش گاہ لینے سے انکار کردیا
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی
اگست
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ و تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا
?️ 11 جنوری 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور
جنوری
امریکہ راستے سے بھٹک چکا ہے ؟ وجہ، ٹرمپ کی زبانی
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر نے سرحدی اصلاحات کے دو طرفہ
جنوری
دیکھنا ہوگا جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے، خواجہ آصف
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر
اکتوبر