رحمان ملک کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کا اظہار افسوس

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے  رحمان ملک کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور  مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی  ہے۔

اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے  رحمان ملک کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور  مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی  ہے۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے تعزیتی بیان میں رحمان ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رحلت کی خبرسن کردکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ رحمان ملک کو غریق رحمت کرے، حدیبیہ کیس میں ان کی سربراہی میں تفتیش ہوئی، اس کیس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا، تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کیے کہ لوگ حیران رہ گئے۔وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا، رحمان ملک ہمارے دوست، بھائی، ساتھی اورایک بہترین رہنما تھے، پروردگار ان کے درجات بلند کرے اور خاندان کے افراد کو صبرعطا کرے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت اور ملک کی اہم شخصیات نے سینیٹر رحمان ملک کے اہل خانہ کو فون کرکے ان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرحوم رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں جمعرات کو ادا کی جائے گی، بیرون ممالک سے عزیز و اقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کرنی ہے لہٰذا نماز جنازہ کا وقت ابھی مقرر نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک کے انتقال سے دلی رنج ہوا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور، پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان، اور دیگر نے سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کا سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپے دینے کا وعدہ

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کی بظاہر

اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی لہر جنگ کا اعلان ہے: المیادین

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  غزہ میں مقیم المیادین کے نامہ نگار نے رپورٹ دیا

حزب اللہ کو ختم کرنا ممکن نہیں؛صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ

مشہور بالی ووڈ اداکارہ کی مسلمان سے شادی ؛اہلخانہ کا ردعمل

?️ 20 جون 2024بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی پر خاندان

ناروے میں وینزویلا کا سفارت خانہ بند؛ نوبل امن انعام کے فیصلے پر احتجاج 

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ونزویلا کی حکومت نے اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو کو نوبل

نیتن یاہو حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے خوفزدہ

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: گیلنٹ، جسے نیتن یاہو نے برطرف کر دیا تھا اور اس

آسٹریا کے سفارت کاروں نے صیہونی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: ایک کھلے خط میں آسٹریا کے درجنوں سفارت کاروں نے

آنے والے لبنانی انتخابات 33 روزہ جنگ کا سیاسی ورژن

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:  حزب اللہ کے چیئرمین سید ابراہیم امین السید نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے