حماس غزہ میں لبنان کی حزب اللہ کا راستہ اپنا سکتی ہے: صہیونی میڈیا 

حماس

?️

سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کے جدید ڈرونوں کے مقابلے میں صہیونی فوج کی ناکامی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ حماس بھی یہ ٹیکنالوجی حاصل کر سکتی ہے، جس سے غزہ میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

ایک صہیونی میڈیا نے لبنان کی حزب اللہ کے جدید ڈرونوں کے مقابلے میں صہیونی فوج کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان ڈرونوں کی تیاری کی ٹیکنالوجی کو حماس اور دیگر مزاحمتی گروپوں کو منتقل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے ایک رپورٹ میں عنوان دیا کہ صیہونی اہلکار کہتے ہیں ٹرمپ نے ہمارے ہاتھ باندھ دیے ہیں حماس ممکن ہے حزب اللہ کی نقل کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ صیہونی حکام حزب اللہ کی طرف سے دھماکہ خیز ڈرونوں کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ پورا خطہ اس عمل کو دیکھ رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے ان ڈرونوں کے نتیجے میں تین صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل ہیوم کو بتاتے ہوئے ایک اعلیٰ صیہونی سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ ہم نے طویل عرصے سے ایسی بے بسی محسوس نہیں کی۔ ہم ایک اسٹریٹجک جال میں پھنس چکے ہیں۔

 ایک طرف تو ہم جنگ روک نہیں سکتے اور جنوبی لبنان سے انخلاء نہیں کر سکتے، کیونکہ اس کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوگا۔ دوسری طرف ہم پیشرفت یا اقدام نہیں کر سکتے، کیونکہ ٹرمپ (ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی وجہ سے) ہمیں روک رہے ہیں۔

اسرائیل ہیوم نے لکھا کہ تل ابیو کی بے بسی کا تعلق بنیادی طور پر ڈرونوں کے خطرے سے نمٹنے میں صیہونی فوج کی نااہلی سے ہے۔ ایک حملے میں ایک دھماکہ خیز ڈرون نے سپاہی لیم بن ہیمو کو ہلاک اور 15 دیگر سپاہیوں کو زخمی کر دیا۔

اس صہیونی میڈیا نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ خطرہ طویل عرصے سے قابل پیشگوئی تھا، لیکن صیہونی فوج اور پورا سیکیورٹی اپریٹس کئی مہینوں میں اس کا مؤثر حل تلاش نہیں کر سکا۔ اب فیلڈ فورسز عارضی اور خلاقانہ طور پر دستی بنے ہوئے جالوں جیسے طریقے استعمال کر رہی ہیں، لیکن یہ اقدامات کافی نہیں ہیں۔

 تل ابیب کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پورا خطہ ڈرون کے استعمال میں حزب اللہ کی کامیاب کارکردگی کو دیکھ رہا ہے اور بلاشبہ اسرائیل کے تمام دشمن اس ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کے مطابق، یہ امکان ہے کہ غزہ میں حماس بھی ان سستے ڈرونوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرے اور حتیٰ کہ مغربی کنارے میں بھی ان کی اسمگلنگ اور استعمال ممکن ہے۔

مشہور خبریں۔

نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے

سپریم کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر پابندی عائد کر دی

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی

طویل دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں: بابر افتخار

?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں حماس کا ردعمل

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے تعزیری اور مشترکہ آپریشن

چینی وزیر دفاع کہاں ہیں؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا کہ چین کے

تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب

اسرائیل کو 1950 کی دہائی کا سامان جنگ میں استعمال کرنے پر کیوں مجبور کیا گیا ؟

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناگفتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے