?️
کراچی (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست بروز منگل جبکہ 12ربیع 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔
ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شہر قائد میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک تھے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ربیع الاوّل کا پہلا دن 26 اگست بروز منگل ہوگا جبکہ 12 ربیع الاوّل (عید میلاد النبیؐ) 6 ستمبر بروز ہفتے کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
اس موقع پر محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ چاند کی عمر 32 گھنٹے تھی اور اسے شام 7 بج کر 3 منٹ سے 7 بج کر 44 منٹ تک نظر آنا تھا، ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور ابر آلود موسم کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات پہلے ہی کم تھے۔


مشہور خبریں۔
ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمد میں ’بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ‘ کا انکشاف
?️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے پینل کے سامنے چونکا دینے
فروری
یوراگوئے کا وینزویلا کے معاملے پر سفارتی موقف
?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں: حال ہی میں وینزویلا میں نکولس مادورو کی گرفتاری
جنوری
مذاکرات کی طرف واپسی صیہونی حکومت کے مفاد میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے مطابق بارایلان یونیورسٹی میں
مارچ
داعش کے ہاتھوں افریقہ میں قتل عام
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں داعش تکفیری دہشت گردوں سے وابستہ
مئی
حکومت نے 6 وزارتیں ختم، 2 ضم، اداروں میں اصلاحات لانے پرعملد درآمد شروع کردیا، وزیرخزانہ
?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
ستمبر
ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ نے انہیں جھوٹا اور لٹیرا قرار دے دیا
?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ
اپریل
سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 17 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر عائد
مئی
شہریوں کی صحت کو عالمی مسئلہ نہ بنایا جائے
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر
جون