ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیؐ 6 ستمبر کو ہوگی

مولانا عبدالخبیر آزاد

?️

کراچی (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست بروز منگل جبکہ 12ربیع 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔

ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شہر قائد میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک تھے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ربیع الاوّل کا پہلا دن 26 اگست بروز منگل ہوگا جبکہ 12 ربیع الاوّل (عید میلاد النبیؐ) 6 ستمبر بروز ہفتے کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس موقع پر محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ چاند کی عمر 32 گھنٹے تھی اور اسے شام 7 بج کر 3 منٹ سے 7 بج کر 44 منٹ تک نظر آنا تھا، ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور ابر آلود موسم کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات پہلے ہی کم تھے۔

مشہور خبریں۔

پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف

?️ 23 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید

تعلیم کو ترجیح، نوجوانوں کو اصلاحات میں شراکت دار بنایا جائے۔ صدر آصف زرداری

?️ 24 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر صدر مملکت آصف

مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیے:وزیراعظم

?️ 27 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے

انسانی حقوق سے تیل کے کنوؤں تک؛ وینزوئلا میں لوٹ مار کی حکمتِ عملی

?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزوئلا کے تیل سے متعلق بیانات نے امریکی

سی ٹی ڈی نے اہم  کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

?️ 21 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے اہم

ٹرمپ ایران کے ساتھ مفاہمت کی طرف لوٹنے کو تیار نہیں: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے ذرا معاشی دباؤ کی پالیسی کو

حزب اللہ نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل پرکتنے اینٹی آرمر میزائل داغے ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کی میزائل طاقت کو تسلیم

یورپی یونین کا جھوٹ سامنے آیا

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:جہاں غزہ کی جنگ کے خلاف دنیا میں رائے عامہ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے