🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے موجودہ ملکی صورتحال میں مسائل کے حل کے لیے ایک اور میثاق جمہوریت کی تجویز پیش کردی۔ سماء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے ہم نے اپنے مسائل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرکے حل کرنے ہیں، یہ مسائل ایسے حل نہیں ہوں گے، جب سیاسی قیادت سر جوڑے گی تب ہی حل ہوں گے لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنی ہے، مذاکراتی کمیٹیوں میں جو گفتگو ہوئی سب کو معلوم ہے کہ وہاں سے کون چھوڑ کر بھاگا تھا، یہ لوگوں کے گھروں تک جا کر ذاتی طور پر زچ کرتے ہیں، عون عباس کو جس طرح گرفتار کیا گیا میں نے اس کی مذمت کی تھی۔
مسلم لیگ کے رہنماء کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہاں سے نہیں ملے گا، سیاسی جماعتوں میں تقاریر اور خطابات میں بڑی بڑی باتیں ہوجاتی ہیں، میرا یقین ہے جب تک سیاسی جماعتیں بیٹھ کر بات نہیں کریں گی اور ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تو موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ سیاسی مسائل کو اسٹیبلشمنٹ سے گفتگو کرکے حل کرلیں گے،سیاسی مسائل صرف اس وقت حل ہوں گے جب سیاسی قیادت ٹیبل پر بیٹھے گی۔
اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ حکومت کا پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر بات کرنے کا مقصد مسائل سے توجہ ہٹانا ہے، حکومت اگر یہ کہتی ہے کہ ترسیلات زر بڑھ گئے اور اورسیز کا کنونشن ہوگیا توفی الحال ایسی کو ئی چیز نہیں جو نیچے کی طرف بہتر ہو، کسان کو دیکھیں 2100 روپے فی من گندم فروخت ہورہی ہے، فی ایکڑ گندم پر کسان کی ایک لاکھ 40 ہزار لاگت آرہی ہے جب کہ اس کو صرف ایک لاکھ مل رہے ہیں، تو حکومت کو کسان کے 40ہزار فی ایکڑ سے کوئی مطلب نہیں، اتنے زیادہ ایشو ہیں، مینوفیکچرنگ نیچے جارہی ہے، انڈسٹریر بند ہورہی ہیں، حکومت کیلئے سندھ کا پانی اہم نہیں، پنجاب کا کسان اور بلوچستان کا امن وامان اہم نہیں ہے، حکومت کیلئے پی ٹی آئی کے اندر لڑائی اہم ہے، یہ صرف اس لئے کہ مسائل سے توجہ ہٹائی جائے۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن جمعہ کو ڈونباس علاقوں کے الحاق پر دستخط کریں گے: کریملن
🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج جمعرات
ستمبر
ٹرمپ چند روز میں یوکرین میں امن کے قیام کی شرائط کا اعلان کریں گے:پولینڈ کے وزیر اعظم کا دعویٰ
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:پولینڈ کے وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ جلد
نومبر
سعودی اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید جارح ہوتا جا رہا ہے: انصار اللہ
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ
فروری
برطانیہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا
🗓️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ملک کی معاشی صورتحال کو
جولائی
پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد
🗓️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کو ایک اور مشکل کا
جنوری
غزہ پر صیہونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر ہونے
اکتوبر
جس سے بات کریں وہ کہتا ہے ہم مجبور ہیں، پتہ نہیں کون آرڈر دے رہا ہے، علیمہ خان
🗓️ 9 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
اپریل
پاکستان میں کچھ سال بعد بیویاں بدل جاتی ہیں، سعیدہ امتیاز
🗓️ 24 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے مبہم
جنوری