رانا ثنا ءاللہ کے ورانٹ گرفتاری‘اینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے معاملے پراینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے آگئی اینٹی کرپشن پنجاب کےلئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مشکل بن گئی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم سینئر سول جج راولپنڈی کے حکم پر رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےلئے ایک بار پھرتھانہ سیکرٹریٹ پہنچی لیکن مایوسی ہوئی.

ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے وارنٹ کی تعمیل نہیں کرائی نہ کوئی تعاون کیا عدالت کوآج کی کارروائی سے متعلق کل آگاہ کرینگے محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے صحافیوں سے گفتگو میں پولیس کے نامناسب رویے کی شکایت کی اور کہا کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم اور گاڑیوں کو تھانے سے باہر نکلوا دیا اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کے الزامات کے جواب میں اسلام آباد پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا.

اسلام آباد پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تھانے میں باقاعدہ وارنٹ گرفتاری وصول کئے گئے ٹیم کی آمد و روانگی کا اندراج بھی کیا گیا اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکارکیا ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق قانونی راستہ اختیار کریں. بیان میں کہا گیا پے کہ اسلام آباد پولیس تمام عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کے لئے ہروقت حاضر ہے قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب قانونی معاملات کو قانونی طریقے سے حل کریںغلط بیانات سے اداروں کے درمیان انتظامی امور میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں غلط بیانی پر اسلام آباد کیپٹل پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے.

مشہور خبریں۔

ڈونیٹسک میں کیمیکل پلانٹ کے قریب خوفناک دھماکہ

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:   مقامی میڈیا نے ہفتے کی شام مشرقی یوکرین میں خود

امریکا اور چین کے مابین مذاکرات، امن کے بجائے مزید سرد جنگ شروع ہوگئی

?️ 20 مارچ 2021الاسکا (سچ خبریں) امریکا اور چین کے مابین الاسکا میں امن مذاکرات

متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی جارحیت کو سراہا

?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  عرب میڈیا نے بدھ کی شام کو خبر دی ہے

لاپتہ افراد کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو نوٹس

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس

آئرن ڈوم یا جالی دار چھت؟

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کی سرزمین میں

سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیراعلی گنڈاپور کو معطل کیا جائے۔ عطا تارڑ

?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کافی کامیاب رہا

?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں

واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جان لیں

?️ 28 فروری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے