راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد پاک کردیا۔ وزیراعلی پنجاب

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد پاک کر دیا ہے۔

اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ راجن پور سے 42 اور رحیم یار خان سے 200 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ کہیں دہائیوں کے بعد رحیم یار خان اور راجن پور کے علاقے کلیئر ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاروں طرف سے دریاکی وجہ سے ڈاکوؤں تک رسائی آسان نہیں تھی، سرنڈر کرنے والے 500 سے زائد ڈاکوؤں میں ہائی پروفائل گینگ لیڈر شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے متعدد افراد کے سروں کی قیمت مقرر تھی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پانچ سو سے زائد جرائم پیشہ عناصر نے خون بہائے بغیر ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکوؤں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی تھی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 45 دنوں سے اغوا برائے تاوان اور ہنی ٹریپ کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، آپریشن کے دوران راکٹ لانچر، مشین گنز، پسٹل، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک فوج، رینجرز، پنجاب اور سندھ پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی، نائٹ ویژن کیمروں اور ملٹی ایجنسی کوآرڈینیشن کی بدولت یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

مشہور خبریں۔

ایران کی جنگ میں ۷۵۷ فوجی زخمی ہوئے: امریکہ کا دعویٰ

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں: ایسے میں جب ڈیموکریٹک میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں

یحییٰ السنوار کی شہادت کے بارے میں انصاراللہ کا ردعمل

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 13 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج

ابھی تو ہم نے اپنی پوری طاقت دکھائی ہی نہیں

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا کہ

آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ کے ایلچی سے ملنے سے انکار

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:بعض عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے عمر ایوب کا نام جمع

?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل (ایس

ہندوستان کی مصنوعی ذہانت پر قابو پانے کی کوششیں تیز

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:ہندوستان کی حکومت نے غلط معلومات پر قابو پانے کے مقصد

عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے