راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)متحدہ اپوزیشن کے رہنماء راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے، راجا پرویز اشرف کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، نئے اسپیکر قومی اسمبلی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب کرلیا گیاہے، قومی اسمبلی اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت نئے اسپیکر کا انتخاب بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،کل ہی اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن اور حلف ہوگا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔
اسی طرح اپوزیشن رہنماء راجا پرویز اشرف کے مقابلے میں اسپیکر کی نشست کیلئے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے باعث راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں، نئے اسپیکر قومی اسمبلی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اسی طرح یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے8 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔تحریک عدم اعتماد کا مسودہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروایا تھا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی، وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء جب کہ پیپلزپارٹی کے 7 جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیرمملکت ہوگا۔
وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ جب کہ وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دیےجانے کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یو آئی کو دیے جانے امکان ہے۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء جب کہ پیپلزپارٹی کے 7 ، جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہو گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات پیپلزپارٹی کے 7 جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہوگا۔
ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات، اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی۔ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات دی جائے گی، باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2،2 وزارتیں دی جائے گی۔ اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی۔ سندھ کا گونر ایم کیو ایم ، پنجاب کا پیپلزپارٹی ، کے پی کے کا گورنر جے یوآئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہو گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی کابینہ میں اختلاف کی اہم وجوہات

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں تل ابیب کی ناکامی کے

امریکی صدر کا چین پر ہیکروں کی حمایت کرنے کا الزام

?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے چین سے منسوب سائبر حملوں کا حوالہ دیتے

 بہت سے قیدیوں کی رہائی مزاحمت کی کامیابی ہے

?️ 15 اکتوبر 2025 بہت سے قیدیوں کی رہائی مزاحمت کی کامیابی ہے  فلسطینی اسلامی جہاد

فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت طلبی پر بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وفاقی

قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آؤٹ

?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025

امریکہ کی طاقت اور بیجنگ واشنگٹن تعلقات پر اس کے اثر

?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکنز کے لیے نیا سال اس ملک کے

رفح پر زمینی حملے کو لے کر صیہونی فوج تذبذب کا شکار

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی نہیں جانتے کہ

پیوٹن کا حالیہ دورہ چین کیسا رہے گا؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس ملک کے صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے