?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، خضدار بس حملے کے متاثرین اور زخمی بچوں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، خضدار بس حملے کے متاثرین اور زخمی بچوں سے ملاقات کی، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، وزیرِ اطلاعات بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان اور کورکمانڈر کوئٹہ نے وفد کو بہیمانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم، وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم اور اعلی سول و عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ وقت آ چکا ہے کہ قوم ویسا ہی پختہ عزم دکھائے جیسا حال ہی میں بھارت کی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا، اسی جذبے سے بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کیخلاف حتمی اور فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ
جنوری
فلسطینی اسیر ملک گیر بھوک ہڑتال کی تیاری میں
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ قابض حکومت میں قیدیوں
جون
انتخابات ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے,آصف زرداری
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری
مارچ
امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ
جون
100 سے زائد این جی اوز نے غزہ کی صورتحال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ میں بھوک کا بحران شدت اختیار کرنے کے ساتھ
جولائی
غزہ حکومت کی بڑی سیکیورٹی مہم
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ کی وزارتِ داخلہ اور سکیورٹی فورسز نے جنگ بندی کے
اکتوبر
تائیوان کا امریکہ سے مزید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: ایک انٹرویو میں تائیوان کے نائب وزیر خارجہ وو زیزونگ نے
مارچ
سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس: 144 ارب کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو
ستمبر