دہشتگردی کیخلاف جنگ کو فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائیگا۔ سول و عسکری قیادت

شہباز شریف جنرل عاصم منیر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، خضدار بس حملے کے متاثرین اور زخمی بچوں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، خضدار بس حملے کے متاثرین اور زخمی بچوں سے ملاقات کی، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، وزیرِ اطلاعات بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان اور کورکمانڈر کوئٹہ نے وفد کو بہیمانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم، وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم اور اعلی سول و عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ وقت آ چکا ہے کہ قوم ویسا ہی پختہ عزم دکھائے جیسا حال ہی میں بھارت کی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا، اسی جذبے سے بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کیخلاف حتمی اور فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی

?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے

وفاقی حکومت نے مالیاتی انتظامات کو سخت کردیا

?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے تمام سرکاری اداروں بشمول وزارتوں،

اسٹاک ایکسیچنج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی

?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار

شہید سلیمانی خطے کی تمام اقوام کی جانب سے تحسین کے مستحق ہیں:جہاد اسلامی

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اپنے ایک

امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی

صدر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل کی منظوری دے دی

?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل

صیہونی وزیر اعظم کی تبدیلی کے ساتھ اس حکومت کی عمومی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوتی

?️ 24 جون 2021سچ خبریں:اصفہان یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے