دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے

فوج

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے، کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے۔ عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر بھی ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں جمبورو کے قریب دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہرنائی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی ، فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشتگرد شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

سوڈانی فوج کا جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت کرنے سے انکار

?️ 1 جون 2023سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز

صیہونی ریاست کی صورتحال؛ صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے بڑے

عراق نے خطے میں تنازعات کو پھیلنے سے روکا

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ہفتے کے روز بغداد

تیونس کے صدر: مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے

?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کے صدر نے اعلان کیا کہ مسئلہ فلسطین پوری

تنازعہ کشمیر علاقائی امن ، پاک بھارت خوشگوار تعلقات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ، حریت کانفرنس

?️ 27 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مکمل معطلی کا امکان 

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی مشیروں سے

عمران خان نے نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

?️ 22 اکتوبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

امریکہ اور اسرائیل یمن سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ عطوان کی زبانی

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے وضاحت کی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے