?️
اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد پہنچنے پر چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے بچوں کے ہمراہ سردار سلیم حیدر خان کا استقبال کیا، اُنہوں نے سویٹ ہومز کے بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی اور بچوں کے ہمراہ وقت گزارا اور سرپرست اعلیٰ کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ میں سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ افطاری کر رہا ہوں، ہمیں اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد سفید پوش، بے سہارا افراد، بچوں کا خیال رکھنا ہے، رمضان المبارک خوشیاں بانٹنے اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ پر دل افسردہ ہے، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ وطن کا کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے, شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، افغانستان کی سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہو گی تو ہماری افواج وہاں پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گی۔


مشہور خبریں۔
ہندوستان: ہم لبنان میں شہریوں کی بھاری تعداد میں ہلاکتوں پر گہری تشویش میں ہیں
?️ 10 اپریل 2026سچ خبریں: ہندوستان نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں لبنانی شہریوں کے قتل
اپریل
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر 27 نومبر کو دلائل طلب
?️ 22 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق
نومبر
کسی بھی چیلنج کے مقابلے کیلئے ہر دم تیار ہیں: ایئر چیف
?️ 18 اکتوبر 2021رسالپور (سچ خبریں) ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کا کہنا ہے کہ ہم کسی
اکتوبر
زیلینسکی یوکرینی وزیر خارجہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر بعض اعلیٰ فوجی حکام کی برطرفی کے
مارچ
شمالی کوریا کی امریکی فضائیہ کو وارننگ
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:پیانگ یانگ حکومت کی جانب سے امریکہ کو اپنے جاسوس طیاروں
جولائی
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط کا انکشاف
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ،
جون
اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف
اپریل
کہتے ہیں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں، کل بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی
مارچ