دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے۔ گورنر پنجاب

سلیم حیدر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد پہنچنے پر چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے بچوں کے ہمراہ سردار سلیم حیدر خان کا استقبال کیا، اُنہوں نے سویٹ ہومز کے بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی اور بچوں کے ہمراہ وقت گزارا اور سرپرست اعلیٰ کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ میں سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ افطاری کر رہا ہوں، ہمیں اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد سفید پوش، بے سہارا افراد، بچوں کا خیال رکھنا ہے، رمضان المبارک خوشیاں بانٹنے اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ پر دل افسردہ ہے، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ وطن کا کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے, شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، افغانستان کی سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہو گی تو ہماری افواج وہاں پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گی۔

مشہور خبریں۔

اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور جدوجہد کی کہانی سنادی

?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور

تل ابیب سے لیک ہونے والی ویڈیوز میں ایران کے میزائل حملوں کے نقصانات ظاہر

?️ 11 مارچ 2026سچ خبریں:تل ابیب سے سامنے آنے والی لیک ویڈیوز میں ایران کے

اپسٹین کے ناقص دستاویزات کا افشا؛ امریکی محکمہ انصاف سنسرشپ اور سیاست کے دباؤ میں

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی محکمہ انصاف نے جفری اسپٹین کے کیس کے ہزاروں دستاویزات

درجنوں امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا میں داخل 

?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی وزیر توانائی نے سی این این سے گفتگو

بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی

افغانستان کی وزارت دفاع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا

?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت دفاع نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے

سعودی اتحاد کے فوجی یمنی خواتین کو اغوا کررہے ہیں : انصاراللہ

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے سعودی اتحاد کے ہاتھوں

مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید

?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں صہیونی عسکریت پسندوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے