?️
چنیوٹ (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوچکا ہے۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تحفے میں ملنے والی گھڑیاں دوسرے ملکوں سے برآمد ہوئی، تحفے میں ملنے والی گھڑیاں دوسرے ملکوں میں بیچی گئیں۔ نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سید حسن مرتضیٰ کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کر رہے، اگر پی ٹی آئی والےصرف ملاقات کریں تو ہمیں کوئی شکایات نہیں ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کو چور ڈاکو کہتے رہے اب خود چورنکل آئے، بانی پی ٹی آئی کو ملی گھڑیوں کے تحفے دوسرے ممالک سے برآمد ہوئے، سال 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر نیا پراجیکٹ لایا گیا۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سال 2017 تک ڈالر، پٹرول اور دیگر قیمتیں نارمل تھیں، پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑا، آئی ایم ایف کی وجہ سے سبسڈی نہیں دے سکتے، آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد وزیراعظم عوام کو ریلیف دیں گے۔
رانا ثناللہ نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر ٹریبونل بننا تھے جس پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے، 190ملین پاونڈ والا کیس بھی آپ کے سامنے ہے، تحفےکسی شخص کے نہیں ہوتے ریاست کے ہوتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوا ہے، اگر موقع ملتا ہے تو پاکستان کی فوج کو فلسطین بھیجنا چاہیے، امن کے حوالے سے پاکستانی فوج بہت بڑا سہارا ہوگی، فلسطینیوں کی خدمت کے جذبہ کے تحت جائیں گے کسی کے کہنے پر نہیں۔


مشہور خبریں۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 10 روپے فی یونٹ مہنگی
?️ 7 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10
جون
حکومتی اتحادیوں کی اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے آپس میں اتفاق رائے کی کوششیں
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کرنے
اپریل
حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کون تھے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ
جولائی
سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے انسانیت ایک غیر معمولی شخصیت سے محروم ہوگئی
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ طلال ارسلان کا کہنا ہے
ستمبر
القسام کی صہیونی قیدیوں کی حفاظت کرنے والی ٹیم کی تعریف / مزاحمت کی "شیڈو یونٹ” کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں مزاحمت کے "شیڈو یونٹ”
اکتوبر
ٹرمپ نے کورونا کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا: امریکی ایوان نمائندگان کی رپورٹ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منتخب کی جانے والی تحقیقاتی
دسمبر
شب قدر کے موقع پر کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر عبادات سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت
?️ 28 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
ٹرمپ: کل رات کے الیکشن نے مجھے مایوس کیا
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: گزشتہ شب ہونے والے انتخابات کے نتائج سے انتہائی ناخوش
نومبر