دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان اور افغانستان میں طے پانے والے دوحہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔

اسحٰق ڈار نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ دوحہ میں رات گئےطے پانے والے معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت کی جانب پہلا قدم ہے، برادر ملک قطر اور ترکیہ کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتےہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ایک مؤثر اور قابلِ تصدیق نگرانی کے نظام کے قیام کے منتظر ہیں، تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے خطرے کا تدارک کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانا نہایت ضروری ہے۔

اس سے قبل مذاکرات میں شریک وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔

خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ 25اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، اور تفصیلی معاملات بات ہوگی، ہم قطر اور ترکیہ دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

قبل ازیں قطر کی وزارت خارجہ نے رات گئے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں مذاکرات کے ادوار ہوئے، مذاکرات کے دوران فریقین نے فوری جنگ بندی اور دونوں ملکوں میں دیرپا امن و استحکام کو مضبوط کرنے کے طریقہ کار کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل اور اس پر قابل اعتماد اور پائیدار عملدرآمد کے لیے آئندہ دنون میں فالو اپ ملاقاتوں پربھی اتفاق کیا ہے، تاکہ دونوں ممالک میں امن و استحکام کے قیام میں مدد مل سکے۔

مشہور خبریں۔

پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، محمد اورنگزیب

?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دفتر میں اہم افسران کی تعیناتی

?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے

ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کو خوراک کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں، وفاقی وزیر

?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے تحفظ قومی خوراک و تحقیق طارق

ایلان ماسک کا امریکی وزارت خزانہ میں وسیع پیمانے پر خورد برد کا انکشاف

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کے وزیر برائے پیداواری ایلان ماسک نے دعویٰ کیا

سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

?️ 27 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

فلسطینیوں کے خلاف قابضین کے مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی قابض فوج عمارتوں کو رہائشیوں سمیت نذرِ آتش کر رہی

فواد چوہدری کا تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پاکستان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے