?️
اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان ایک بار پھر عالمی و علاقائی دہشت گرد تنظیموں کا مرکزِ فعالیت بن چکا ہے۔
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروہ منظم انداز میں سرگرم ہیں جس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوحہ امن معاہدے کے تحت افغان طالبان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی اور سرحد پار حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ طالبان حکومت اور القاعدہ کے تعلقات نہ صرف برقرار ہیں بلکہ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایمن الظواہری کی کابل میں ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ القاعدہ اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہے، دہشت گرد زابل، وردک، قندھار، پکتیا اور ہلمند کے راستوں سے پاکستان کے بلوچستان میں داخل ہوتے ہیں۔
فتنہ الخوارج کی قیادت کو افغان سرزمین پر مکمل پناہ، وسائل اور مالی معاونت حاصل ہے، نور ولی محسود کو طالبان حکومت کی جانب سے ماہانہ 50 ہزار 500 امریکی ڈالر فراہم کیے جاتے ہیں، دہشت گرد گروہوں کے قبضے میں امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیار بھی موجود ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہی عناصر جعفر ایکسپریس دھماکہ اور ثوب کینٹونمنٹ حملوں جیسے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف ناقابل تردید شواہد دستیاب ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں گزشتہ مہینوں کے دوران تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ تمام حقائق اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دوحہ امن معاہدہ محض کاغذی وعدہ ثابت ہوا اور اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی طاقتیں اس معاہدے کے فریم ورک کے تحت افغان طالبان پر سخت پابندیاں عائد کریں تاکہ علاقائی امن، استحکام اور پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے افغانستان کے ریلیف فنڈ کو نہ کھول کر FATF کو خطرے میں ڈالا
?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: ایکسپریس بینک نے ہفتہ کو لکھا کہ مرکزی بینک نے
جنوری
قطر میں صیہونی حکومت کا جرم عرب ممالک کے خلاف اعلان جنگ ہے: حماس
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کی تحریک کے رہنما فوزی برہوم نے دوحہ میں
ستمبر
خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے، علی امین گنڈاپور
?️ 10 مئی 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور
مئی
عراقی کردستان کے لیے خطرناک امریکی منصوبہ
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عراقی سیاست دانوں نے اس ملک کے کردستان علاقے کو ہتھیاروں
جون
میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر آمد و رفت پر پابندی
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ، میری لینڈ میں امریکی
اکتوبر
وزیر اعظم عمران خان خود آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلائیں گے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر
جولائی
شام مقبوضہ جولان کو دوبارہ واپس لینے کا حقدار
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے
جنوری
پولیس، عدالت پر ’مسلح جتھوں کے حملوں‘ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پولیس اور عدالت پر ’مسلح جتھوں
مارچ