صوابی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ترقی ممکن ہوئی، تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں،اسلام میں حصول علم پر بہت زور دیاگیا ہے، علم کی وجہ سے حضرت آدم ؑ کو فرشتوں پر فوقیت ملی، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز و ٹیکنالوجی کے کیمپس پورے پاکستان میں ہونے چاہئیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی میں طلبا وطالبات سے خطاب کرتےہوئے کیا ۔ نگران وزیراعظم نے کہاکہ میں نے پہلی بار اس ادارےکا دورہ 90 کی دہائی کے آخر میں کیا تھا۔ اس ادارے کو بہترین پایا ۔اس انسٹیٹیوٹ کے قیام کا خواب جن لوگوں نے دیکھا تھا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
اس قسم کےاداروں کا قیام پاکستان کے مقاصد اور اہداف کاحصہ ہیں جس کے لئے پاکستان کی تخلیق ہوئی ۔ پاکستان ایسے ہی اداروں کے قیام کے لئے معرض وجود میں آیا تھا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ایسے مواقع فراہم کر سکیں جہاں وہ نہ صرف اپنے آپ اور اپنے خاندان کے لئے بہتری کرسکیں بلکہ دنیامیں اپنا مقام بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کی طرز پر مزید ادارے ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ حضرت آدم ؑ کو علم کی وجہ سے ہی فرشتوں پر فوقیت ملی۔ اسلام میں حصول علم پر بہت زور دیاگیا ہے۔ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے ذریعے پاکستان دنیا میں علم و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اپناحصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے کیمپس تمام صوبوں میں ہونے چاہئیں۔ ابتدائی طورپر اسلام آباد میں اس کے کیمپس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔
ہم اس کےلئے اپنا بھرپور کردار ادارکریں گے۔ دنیامیں ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ترقی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کوئی ایسی چیزنہیں ہے جو ایک دم ختم ہو جائے، اس میں تخلیق کا عمل جاری رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ان اداروں میں زیر تعلیم ہماری نوجوان نسل مستقبل کی قیادت ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند
مئی
امریکہ تباہ ہورہا ہے:ٹرمپ
جولائی
پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں، بیرسٹر علی ظفر
مئی
چینی وزیر دفاع کہاں ہیں؟
ستمبر
سول ایوی ایشن اتھارٹی مزید اراضی کے حصول کیلئے کوشاں
دسمبر
نگران وزیراعظم کا بجلی چوروں، واجبات کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
ستمبر
امریکا نے بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے: وزیر اعظم
اگست
آزاد کشمیر کے انتخابات اور سیاسی جماعتوں میں جاری لفظی جنگ
جولائی