دفتر خارجہ کی بھارت کی جانب سے رسول خدا ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ  نے بی جے پی کے عہدیدار اور بھارتی ریاست تلنگانہ کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے رکن ٹی راجا سنگھ کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف دیے گئے انتہائی اشتعال انگیز اور توہین آمیز ریمارکس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گزشتہ روز پیغبمر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بارے میں توہین آمیز بیان کے خلاف بھارتی مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد بھارتی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے ایک قانون ساز کو ’مذہب کی بنیاد پر اشتعال اور نفرت‘ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

بی جے پی رہنما نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ بھارتی قانون ساز نے نبی اکرم ﷺ کے بارے میں بظاہر حوالہ دیتے ہوئے متنازع بیان دیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بی جے پی کے کسی سینئر رہنما نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے خلاف توہین آمیز بیان دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان انتہائی توہین آمیز بیانات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی عہدیدار کے خلاف بی جے پی کی جانب سے کی گئی علامتی اور غیر مؤثر تادیبی کارروائی بھارت اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو پہنچنے والی تکلیف اور غم و غصے کو دور نہیں کر سکتی۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ ٹی راجا سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ضمانت پر رہا کردیا گیا اور بی جے پی کے پرجوش حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ اس سے قبل پیش آئے اسی طرح کے قابل مذمت واقعے کے بعد عالمی سطح پر غم و غصے اور اس کی شدید مذمت کے باوجود حالیہ واقعہ ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے نفرت انگیز رویے کی نشاندہی کرتا ہے اور بھارت میں اسلاموفوبیا کی تشویشناک صورتحال کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت، غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ بن چکا ہے جہاں مسلمانوں کو انتہائی برے سلوک کا سامنا ہے، جبکہ ان کے مذہبی عقائد کو اکثریتی تسلط کے تحت پامال کیا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اشتعال انگیز، گھناؤنے فعل پر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی خاموشی واضح طور پر انتہا پسند ہندوؤں کے لیے ان کی قبولیت اور مکمل حمایت کی عکاس ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے خلاف دیے گئے قابل مذمت بیان کے باوجود بی جے پی کی سابق ترجمان کو دیا جانے والا ریاستی تحفظ بھارت میں اسلام پر حملہ کرنے والوں کو حاصل آزادی کا عکاس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کے ان ارکان کے خلاف فوری سخت کارروائی کرے جو عادتاً اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات اقدس کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور موجودہ بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلم اور اسلام مخالف ایجنڈے کی حمایت پر اس کا احتساب کرے۔

یاد رہے کہ ٹی راجا سنگھ کے قابل مذمت ریمارکس بی جے پی کی جانب سے اپنی ترجمان نوپور شرما کو عہدے سے ہٹانے کے چند ماہ بعد سامنے آئے ہیں، جس کے توہین آمیز بیان کے بعد بھارت کا سفارتی بنیادوں پر بائیکاٹ شروع ہوا تھا۔

نوپور شرما کے واقعے کے خلاف بھارت میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور نوپور شرما کے خلاف مختلف بھارتی ریاستوں میں لاتعداد مقدمات بھی درج کرائے گئے تھے۔

سپریم کورٹ نے توہین آمیز بیان دینے والی خاتون کو ’بدزبان‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بدزبانی نے پورے ملک میں آگ لگا دی ہے۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ خاتون نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے جو اودے پور جیسے واقعات کی وجہ بنے اور یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ 10 سال سے وکالت کر رہی ہیں، انہیں پورے ملک سے فوراً معافی مانگنی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیاں کیوں کھوکھلی ہیں؟

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب ایران کی 1979 میں کامیابی کے بعد سے، امریکہ

امریکہ کو چین کی نگرانی میں عالمی تبدیلی کا خدشہ

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مغربی خدشات کے درمیان امریکی وزارت خارجہ نے چین کی نگرانی

ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد سعدون الصیهود نے امریکی فریق سے

مجھے ایران مار ڈالے گا؛ٹرمپ کا مزید سکیورٹی کا مطالبہ

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے 2024 کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے

عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ملک میں تبدیلی ضروری ہے

?️ 22 نومبر 2021لودھراں (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا

ابوظہبی پر حملے کے بعد ایلات کی بندرگاہ محفوظ نہیں : صیہونی اخبار

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہاریٹز نے لکھا ہے کہ انصار اللہ کے زیر

کیا چین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے روکا جا رہا ہے؟

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے

چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں

?️ 9 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلافات ختم ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے