پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم کی تحصیل وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کرم میں وسطی کرم کے تھانہ چنارک کے علاقے پستونی میں ایف سی 154 ونگ کے اہلکار قریبی بارانی ندی میں معمول کے گشت پر تھے جہاں گھات لگاکر موجود مسلح دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر چاروں اطراف سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل روانہ کر دیا گیا، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائس لائک جلال، عارف، وحدت، عمران، مصطفی، جاوید اور سپاہی اویس کے نام سے ہوئی جب کہ ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں گذشتہ کئی ماہ سے دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، یہ علاقہ ضلع خیبر اور ضلع اورکزئی کے قریب ہے۔
ادھر شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ، سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج بھی ہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی اور لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، شہید ہونے والے 5 بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں، 43 سالہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کا تعلق فیصل آباد سے ہے جب کہ دیگر پانچ جوانوں کا تعلق خیبر، لکی مروت، ٹانک، اورکزئی اور سوات سے ہے۔
مشہور خبریں۔
موجودہ حکومت نے کسی ٹول پلازہ کے اوپر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا: مراد سعید
دسمبر
فلسطینیوں کے قتل عام میں صہیونی فوجیوں کا مقابلہ، شام کے لیے تل ابیب کی خطرناک سازش؛رہبر انصار اللہ کا بیان
دسمبر
ڈپریشن کا کوئی تصور نہیں، یہ اللہ سے دوری کا نام ہے، ریشم
مارچ
رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 300 سے زائد فلسطینیوں کے مکانات تباہ
جون
بانی پی ٹی ائی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت ملتوی
جون
شام میں دہشگردوں کی فائرنگ؛متعدد عام شہری جاں بحق
جون
پنجاب کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،ابھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل
مارچ
ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی
اگست