🗓️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں کسانوں کومفت بیج دیئے جائیں گے، جن میں پشاور، سوات، دیر، نوشہرہ، ڈی آئی خان، مردان اور چارسدہ شامل ہیں جہاں کسانوں میں گندم، چاول، مکئی اور دیگر اجناس کے بیج مفت تقسیم کیے جائیں گے، کسانوں کو بیج اضلاع کے درجہ حرارت اور ماحول کے مطابق دیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں خیبرپختونخواہ کے 4 لاکھ 53 ہزار کسان اس سے مستفید ہوں گے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے کسانوں کوبھی مفت بیج دیں گے، جس علاقے میں جو بیچ پیدا ہو سکتا ہے وہاں کے کسانوں کو وہی بیج دیا جائے گا، اگلے مرحلے میں تمام اضلاع کے کسانوں کومفت بیج جلد دیا جائے گا، کوشش ہے کسانوں کو سپورٹ فراہم کریں، جلد ہی صوبے کے کسانوں کو مفت کھاد بھی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایگریکلچر ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت خیبرپختونخواہ کے پہلے سنٹر آف ایکسیلنس سنٹر کے قیام پر کام مکمل کرلیا گیا ہے، عمران خان نے پاکستان میں کل دس سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا تھا جس میں سے دو کا قیام خیبرپختونخوا میں ہونا تھا، صوبے کے پہلے سینٹر کو ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ترناب پشاور میں قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کیا، اس سینٹر کے قیام سے جہاں تحقیق کو فروغ ملے گی تو وہیں خیبرپختونخواہ میں نئی اور ضرورت کے مطابق پیدوار بھی ممکن ہو جائے گی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کبھی کسی بھی معاملے میں مایوس نہیں کیا، وہ تمام اہداف حاصل کر رہے ہیں جس کا وعدہ عوام کے ساتھ کیا گیا تھا، عمران خان اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے واحد اور پہلے سینٹر آف ایکسیلنس پر بہت تیزی کے ساتھ کام ہوا ہے، اس سینٹر کی چائنہ شنگھائی کے ساتھ وابستگی ہے وہاں کے لوگ اس سینٹر میں قیام کریں گے جب کہ یہاں کے لوگ وہاں جاکر نئے تجربات سے سیکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
حماس قطر سے کہاں چلے جانا چاہیے؟َعطوان کا مشورہ
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: سینئر علاقائی تجزیہ کار نے حماس کو نکالنے کے لیے
مئی
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش
🗓️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد
فروری
خاموش نسل کشی کو غیر فالو کرنے کا منصوبہ
🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے بارے میں خاموش
مئی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی
🗓️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
اکتوبر
شیخ رشید نے مریم نواز کو بنایا کڑی تنقید کا نشانہ
🗓️ 17 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ
اکتوبر
ایف بی آئی اور عدلیہ کی ٹرمپ کے ساتھ مقابلہ امریکی عہدہ داروں کے لیے وبال جان
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کی فلوریڈا میں سابق
ستمبر
یورو 2024 میں جرائم کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: جرمنی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے
جولائی
روس اور وینزویلا کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش: نیویارک ٹائمز
🗓️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی اور امریکی ممالک کی جانب سے روس کو دنیا سے
مارچ