?️
اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات بارے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ کر دی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 181 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 287 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 780 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 431 کو جزوی اور 349 کو مکمل نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کا ضلع بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں اب تک 225 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، ترجمان کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا موسمی صورتحال سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیٹو یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی طرف
اگست
ایران کے بارے میں بائیڈن کی حکمت عملی نہ معاہدہ نہ بحران ہے:بلومبرگ
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی چینل نے اپنی ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ ایران
مارچ
مسجد الاقصی پر صہیونی حملہ / اسلام مخالف نعرے بازی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصی
اپریل
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے انتخابات میں شدید جھڑپیں، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 11 اپریل 2021کلکتہ (سچ خبریں) بھارتی ریاست مغربی بنگال جہاں اس وقت اسمبلی انتخابات
اپریل
عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 28 اپریل 2021بیروت (سچ خبریں) عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان
اپریل
روس کا تیل مہنگا ہو گیا، پاکستان کا ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے
ستمبر
غزہ کی حمایت ایک مذہبی فریضہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں اور فلسطین
جون
امریکی بحری جہاز سے قریبی تصادم ایران کی تیاری کی علامت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر