خیبرپختونخوا؛ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، 780 مکانات متاثر

سیلاب

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات بارے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ کر دی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 181 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 287 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 780 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 431 کو جزوی اور 349 کو مکمل نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کا ضلع بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں اب تک 225 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، ترجمان کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا موسمی صورتحال سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شیخ رشیدکی اسرائیل اور بھارت پر کڑی تنقید

?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

?️ 4 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور

فیس بک مارکیٹ پلیس کا غلط استعمال، یورپی یونین نے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ لگادیا

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات

امریکی صدر کی افطار پارٹی کیوں پوری نہ ہو سکی!؟

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عرب اور مسلم شخصیات غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں

برکس، کمپاس کا رخ مغرب سے مشرق کی طرف موڑتا ہے: سعودی ماہر اقتصادیات

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مالیاتی اور اقتصادی مشیر مجدبن احمد الصوائغ نے

تمام مغرب بھی تمہاری حمیت کرے تو محفوظ نہیں رہو گے: یمن کا آلِ سعود کو پیغام

?️ 5 نومبر 2026سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد

سعودی عرب کے لیے F-35، ہاں، لیکن ترکی کے لیے غیر واضح؛ کیا اسرائیلی حکومت ملوث ہے؟

?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اقوام متحدہ کی جنرل

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے