?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک بچہ جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شوال المکرم 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تو ملک کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے ہوائی فائرنگ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر بخت اللہ وزیر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر، بنوں اور نوشہرہ میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی جس کے بعد ان اضلاع میں عیدالفطر کے موقع پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ضلع بنوں میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ خیبر کے علاقے بارکمبرخیل سرکس میں ہوائی فائرنگ سے ایک لڑکی بھی شدید زخمی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس کے علاوہ نوشہرہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں افطار کے دوران ایک نوجوان ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا جسے قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
دریں اثنا، ٹانک سٹی اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شیر افضل نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ریونیو افسر محمد آصف بھی زخمی ہوا۔
ان کا کہنا ھتا کہ سٹی پولیس کی حدود میں ہوائی فائرنگ سے کوئی اور زخمی نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی چاند رات کا جشن منانے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں اموات ہوئی ہیں۔
گزشتہ اپریل میں پولیس نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چاند رات اور عید کے دنوں میں جشن منانے پر 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
حکام نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے عید کا جشن منانے کے لیے ہوائی فائرنگ اور ہتھیاروں کی نمائش سمیت دیگر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں بھی چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
2023 کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 2200 فلسطینی گرفتار
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:رواں سال کے آغاز سے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے بالخصوص
اپریل
ہیگ کورٹ کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے پر زور
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹرز
ستمبر
فرانس میں کشیدگی میں شدت/وزارت داخلہ کا مزید 13000 پولیس فورس کو میدان میں آنے کا حکم
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس کی وزارت داخلہ نے پنشن قانون میں ترمیم کے منصوبے
مارچ
ٹرمپ پر امریکی قومی دستاویزات چوری کرنے کا الزام
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل دستاویزات کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک
فروری
’منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد نئے ارکان منتخب ہو چکے، انہیں فریق بنائیں‘
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان
نومبر
اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرے: اقوام متحدہ
?️ 11 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے سالہا سال
جولائی
اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو آئین کے منافی قراردے دیا
?️ 12 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو
دسمبر
بائیڈن کا سعودی عرب کا دورہ؛ انسانی حقوق کا توانائی کے ساتھ معاہدہ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے بالآخر منگل 14 جون کو جو بائیڈن
جون