?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور 5 زخمی ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق
صوبہ اس وقت شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے اور رواں ماہ کے اوائل میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے اثرات سے ابھی تک سنبھل نہیں پایا، جن میں 406 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اگست کو صوبائی دارالحکومت پشاور میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ خیبر ضلع کے کیچمنٹ ایریاز میں شدید بارش کے باعث بدنی اور دیگر نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے ورسک روڈ، صفیہ ٹاؤن، ریگی ماڈل ٹاؤن اور ناصر باغ کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے،
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران پشاور میں 2 بچے جاں بحق ہوئے، ایک بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا جب کہ 3 ماہ کا شیر خوار چھت گرنے سے جاں بحق ہوا۔
جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد چھت گرنے سے جاں بحق ہوئے جن میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 6 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 3 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریلیف سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے 1700 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 165 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جب کہ کاکول میں 54 ملی میٹر، پشاور میں 41 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 14 ملی میٹر، مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، بنوں میں 5 ملی میٹر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مون سون سیزن کے آغاز 25 جون سے اب تک بارشوں اور اچانک سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 853 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال جون سے ستمبر تک مون سون بارشیں ہوتی ہیں، جو گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں تباہی مچا چکی ہیں، ان بارشوں نے ہلاکت خیز سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو جنم دیا، خصوصاً ان علاقوں میں جو کمزور، ناقص نکاسی والے یا گھنی آبادی والے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس
?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے
جولائی
نوبل سے سیاسی کینڈی تک؛ فیفا نے ٹرمپ کے لیے امن انعام کیوں ایجاد کیا؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے نوبل امن انعام سے محروم رہنے کے بعد،
دسمبر
وزیر اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کی ہے
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان
مئی
ہسپانوی وزیر اعظم: اسرائیل نسل کشی کرنے والی ریاست ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ملکی پارلیمنٹ کے سامنے
مئی
اسرائیلی فوج کے لیے نئے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اسرائیل کو
جنوری
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا
?️ 20 جون 2024پاکستان (سچ خبرہں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور
جون
صائمہ سے شادی کو خفیہ رکھا، پہلی بیوی کو اخبار کی خبر سے علم ہوا، سید نور
?️ 11 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پہلی
فروری
صیہونی حکومت نے شام کے کن حساس مقامات کو نشانہ بنایا؟
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنے سب سے بڑے میزائل
دسمبر