?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت اور وزیراعلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دراصل ٹک ٹاک حکومت قائم ہے، جہاں عوام کی خدمت کے بجائے وقت دھرنوں میں ضائع کیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دینے کے بجائے اڈیالہ جیل کے چکر لگانے میں مصروف ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے خیبرپختونخوا آئے تھے، جہاں انہوں نے واضح کیا کہ اختیار ولی صوبے کے عوام کی سچی آواز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات غلط سمت میں ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی تماشوں کو فوقیت دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی غیر قانونی ڈیمانڈ کررہے ہیں، جو جیل مینوئل کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی سزا یافتہ قیدی سے سیاسی مشاورت نہیں کی جاسکتی، اس لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا بار بار مطالبہ غیر قانونی ہے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں اور کسی اور قیدی کو اس سطح کی سہولتیں کبھی نہیں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں اور ان کے حق میں بھارتی میڈیا مہم چلا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا انجام؛ خود ان کی زبانی
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب
ستمبر
وعدے صادق 2 کی رپورٹنگ کرنے پر امریکی صحافی گرفتار
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت سمیت اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے
اکتوبر
درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ 12 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
?️ 5 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے
نومبر
مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی: لاہور، قصور میں صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ
?️ 24 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی
اگست
پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان نائب صدر امر
جولائی
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج
?️ 14 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ
نومبر
اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ مستعفی
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ امیر بار
جنوری
فیصل واوڈا الیکشین کمیشن کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے
?️ 8 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر