خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے۔

درگئی مالاکنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے، 13 سالہ حکومت نے صوبے کو برباد کیا، ایک بھی سٹیڈیم نہیں بنایا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دکھائے کہاں گھر، ڈیم اور دیگر منصوبے شروع ہوئے، پاک فوج نے ہندوستان کو تاریخی شکست دی، ہندوستان کو شکست کے بعد گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہر غریب کے لیے ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 2008 میں امن قائم کیا تھا، پاکستانی پرچم کو بلند کیا، پشتون کا کام رونا نہیں، لڑنا ہے، گالم گلوچ سے نہیں، مقدمہ لڑنے سے صوبے کے حقوق ملتے ہیں، امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لایا گیا، پورے صوبے میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پختونخواکی یونیورسٹیوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم ہونا چاہیے، پنجاب حکومت صوبے کو آٹے کے بحران سے نکالے، ہم کم قیمت بجلی، تمباکو اور معدنیات ریاستی سطح پر دے رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کے بحران کے حوالے سے وزیراعظم نوٹس لیں، پارٹی میں سزا و جزا کے اصول پر آگے جائیں گے، آئندہ جیالا وزیر اعلی ہوگا۔

مشہور خبریں۔

مشرق وسطی کا کینسر

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی علاقوں پر نرم قبضے کی راہ ہموار کرتا ہے: ہاریٹز

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: جاک خوری نے منگل کو ہاآرتص اخبار میں شائع ہونے

اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن، ترکی نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 16 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں)  آج جب دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے

افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے

سعودی حکومت مخالفین کا پھانسیوں کی سزاؤں میں اضافے کے بارے میں کا بیان

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت مخالفین نے اعلان کیا کہ ریاض کی طرف سے

برطانیہ سے پیدل مکہ پہنچنے والا حاجی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عراقی حاجی آدم محمد ہے جو

امارات کے وزیر خارجہ کی صیہونی حکومت کے سربراہ سے ملاقات

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے

دمشق کو تنہا کرنے کی امریکہ کی سازش ناکام ہو گئی: عطوان

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ چند سالوں کے دوران عرب ممالک نے شام پر پابندیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے