خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی میں دڑاریں، کئی سینئر رہنما پارٹی سے برطرف

?️

خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے بلوچستان کے داراحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای سی کے تمام اراکین اور پارٹی رہنماؤں کوپارٹی سے برطرف کردیا۔  سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس برطرف سیکرٹری جنرل مختار خان یوسفزئی کی طرف سے بلایا گیا تھا۔

گزشتہ روز (26 نومبر کو) کوئٹہ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال اور دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزائی نے اعلان کیا کہ پارٹی کے آئین کی خلاف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خیبرپختونخوا کے معاملات جاری رکھنے کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کو نامزد کیا۔

محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ انہوں نے سندھ اور جنوبی خیبرپختونخوا میں پارٹی کے صوبائی صدور اور ان کی کمیٹی اور نئی تشکیل شدہ آرگنائزنگ کمیٹی سے کہا کہ ہے کہ کچلاک میں غیر آئینی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کو برطرف کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر صدر عیسیٰ روشن، نائب صدر یوسف خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اوررکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے، صوبائی سیکرٹری لیبر عبدالقادر آغا، آفس سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی اور سندھ سے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران افضل خان، وطن یار، سراج افغان اور شفیق ترین کی رکنیت معطل کردی ہے اور ان کا 26 نومبر سے پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے رکن نصراللہ زیرے کے خلاف پارٹی آئین کے مطابق کارروائی کرےگی۔

خیال رہے کہ کچلاک میں پارٹی کے مرکزی اجلاس کے بعد رواں ہفتے کے اوائل میں مختار خان یوسف زئی نے کہا تھا کہ ادارے نے سینئر رہنماؤں کی بے دخلی کو غیر آئینی اور پارٹی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

مختار خان یوسف زئی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اجلاس بلایا تھا جس میں زیادہ تر اراکین نے شرکت کی تھی۔

محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مرکزی کمیٹی میں 163 ارکان شامل ہیں جن میں تقریباً 20 اراکین انتقال کرچکے ہیں جبکہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بلانے کے لیے اراکین کی اکثریت ضروری ہے لیکن مختار خان اچکزئی کی جانب سے بلائے گئے ’غیر قانونی اجلاس‘ میں صرف 38 اراکین موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی سے برطرف ہونے والے سیکیریٹری جنرل اور دیگرکی جانب سے اعلان یا فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جنوری میں قومی کانگریس کے فیصلوں کی خلاف ورزی پر پارٹی نے اراکین کو نکالنےکا فیصلہ کیا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کو پارٹی پارٹی مسائل کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا لیکن مختار یوسف زئی نے مجھ سے براہ براست بات کرنے کے بجائے فیس بک کے ذریعے سینٹرل ایگزیختو کمیٹی اجلاس بلانے کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے قومی ادارے کے خلاف پارٹی طلبہ ونگ کو دعبارہ منظم کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ برطرف ہونے والے مختار خان یوسف زئی اجلاس نہیں بلاسکتے کیونکہ پارٹی آئین کے تحت ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطرف ہونے والے اراکین پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جنہیں ہم مسلسل برداشت کررہے تھے لیکن اب معاملہ پارٹی کی بقا اور مفاد کا ہے جس کی خاطر ہم نے کارروائی کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں اور پارٹی کے دیگر اراکین کم از کم 5 سال تک برطرف ہونے والے سی ای سی اراکین کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے، تاہم اگر برطرف رکن نے اپنے رویے کی وجہ سے معافی ماگی تو پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرسکتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے ملک کر درپیش معاشی اور سیاسی بحرانوں کا حل تلاش کرنے کے لیے گول میز کانفرنس بلانے کی تجویز دی ، محمود خان نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں ، اداروں کے سربراہوں، جرنلز اور ماہرین اقتصادیات کو ملک کے مفاد کی خاطر مل کر بیٹھنا چاہیے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ افغانستان کو اپنا پانچواں صوبہ نہ سمجھے بلکہ ہمسایہ اور ساتھی اسلامی ملک ہونے کے ناطے اس کے مسائل حل کرنے میں مدد کرے۔

مشہور خبریں۔

گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: امریکا میں گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے

اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی

?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے

پیوٹن کا یوکرین جنگ کے بارے میں بات کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین پر مذاکرات کے حوالے

شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید

?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی

ہمیں مان لینا چاہیے میں ہم نفرت انگیز ہیں:صیہونی میڈیا

?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ کے کھیل دیکھنے کے لیے قطر جانے والے دنیا

شام میں اثر و رسوخ بڑھانے کی صیہونی سازش؛ سیاحت کے لبادے میں

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور سینکڑوں اسرائیلی

چین میں دردناک حادثہ، اسکول میں آگ لگنے سے درجنوں بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 26 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں)  چین میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آیا جب

G7 کے رکن ممالک کی لبنان میں جنگ بندی کی حمایت اور نیتن یاہو کے خلاف عدالت کے حکم پر خاموشی

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:G7 کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے لبنان میں جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے