خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید

🗓️

ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ محمد حسن اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فورسز کی جانب سے دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے، جن میں ایک لیفٹننٹ بھی شامل تھا۔

شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک خوارج دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسمٰعیل خان، وزیرستان، لکی مروت اور خیبر کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے، دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

سنہری دور کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے ’پی ٹی وی فلکس‘ کا آغاز

🗓️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تنہائیاں، دھوپ کنارے ہو یا ففٹی ففٹی، ان

پنجاب کا نیا آئی جی مقرر

🗓️ 22 جولائی 2022لاہو: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے

غزہ کی جنگ اسرائیل کے لئے سب سے تباہ کن جنگ

🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

پی ٹی آئی کا احتجاج مؤخر کرنے کے بدلے عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ

🗓️ 14 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے پارٹی کے تمام عہدیداروں سے

حکومت کو تحریک انصاف کے ساتھ دہشت گرد جماعت کی طرح ڈیل کرنا چاہیے، مریم نواز

🗓️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز

صیہونیوں کو حزب اللہ کا فیصلہ کن جواب ایک اعزاز ہے: عرب نیشنل کانفرنس

🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرنس کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ تحریک کے

روس میں بین الاقوامی دہشت گردی کا خاتمہ

🗓️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں:  ٹاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کو روسی فیڈرل سیکیورٹی

الجزیرہ کا برطانوی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا راز فاش

🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:الجزیرہ نے اعلان کیا کہ اس نے برطانوی لیبر پارٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے