خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

علی امین گنڈاپور

?️

پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ اضلاع کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر خزانہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ریلیف، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے، اجلاس میں بارشوں اور سیلابوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلابوں میں 411 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 352 کے لواحقین کو معاوضوں کی مد میں ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین میں اب تک 704 ملین روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں، اسی طرح 132 زخمیوں میں سے 60 کو معاوضوں کی مد میں 30 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ گھروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے، 571 مکمل تباہ شدہ گھروں میں سے 367 کے مالکان کو اور 1983 جزوی متاثرہ گھروں میں سے 1094 کے مالکان کو معاوضے دیئے جا چکے ہیں، مجموعی طور پر گھروں کے نقصانات کی مد میں 595 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ معاوضوں کی ادائیگی آئندہ دو روز میں مکمل کی جائے گی، متاثرہ خاندانوں میں اب تک 29 ہزار 631 فوڈ پیکجز بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ معاوضوں کی ادائیگی کے فوری بعد بحالی کے عمل کا آغاز کیا جائے اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی ون دفاتر میں بیٹھ کر نہیں بلکہ فیلڈ میں جا کر تیار کئے جائیں جبکہ دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کی ڈیسلٹنگ اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے لئے ایک بڑا ون ٹائم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:میڈیا نے پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کو غیر معینہ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آرڈرن نے جمعرات کی صبح ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی

خواتین میں عقلی انحطاط اور ہڈیوں میں فریکچر سے متعلق اہم تحقیق

?️ 28 جولائی 2021سڈنی(سچ خبریں) بون اینڈ منرل ریسرچ نامی جریدے میں شایع شدہ نئے

صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو بھرے مجمع میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

?️ 9 جون 2021پیرس (سچ خبریں) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو بھرے مجمع میں

اداکار طلعت اقبال کا علالت کے باعث امریکا میں انتقال

?️ 24 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا کے ہسپتال

حماس ٹرمپ کے جھوٹے دعوؤں پر غصہ 

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عزت الرشق، حماس کے سیاسی دفتر کے رکن، نے امریکی

حیفا میں ایک فوجی فیکٹری کو حزب اللہ نے بمباری سے نشانہ بنایا

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے، جو آج بروز ہفتہ کی صبح سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے