?️
ڈیرہ اسماعیل خان (سچ خبریں ) صوبہ خیبرپختوخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے جیت حاصل کی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے گڑھ سے جیت حاصل کی ہے ، پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر کامیاب ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کی نشست پر تمام 296 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوچکا ہے جہاں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوچکی ہے۔
اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈاپور نے 63 ہزار 753 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جمعیت علماء اسلام ف کے کفیل نظامی 38 ہزار 891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 32 ہزار788 ووٹ حاصل کرسکے۔
بتایا گیا ہے کہ اس حلقے میں کل ایک لاکھ 49 ہزار246 ووٹ ڈالے گئے ، جن میں سے 3 ہزار 754 مسترد ہوئے جب کہ انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 45 اعشاریہ 57 فیصد رہا۔ دیگر غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ بنوں کی تحصیل ڈومیل ، کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ اور تخت نصرتی کے چیئرمین کی نشستیں پر بھی پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی سمیٹ لی تاہم سٹی میئر پشاور ، باڑہ اورخار کی تحصیل چیئرمینوں کی نشستیں جے یو آئی ف کے نام رہیں ۔
اسی طرح کوہاٹ کی تحصیل درہ کی چیئرمین شپ کی نشست پر بھی تمام 54 پولنگ اسٹیشنزکا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ موصول ہوگیا جہاں آزاد امیدوار شاہد بلال ایک ہزار 685 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے بھی آزاد امیدوار ہی تھے جن کا نام ابرار محمد ہے انہوں نے 928 ووٹ حاصل کیے۔
مشہور خبریں۔
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
اسرائیل کی حمایت میں کمی
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:امریکی مرکز برائے سلامتی اور انٹلی جنس اسٹڈیز (جسے امریکی انٹلی
جون
کرینہ کپور کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ
ستمبر
افغانستان جنگ کے حوالے سے نئے اعترافات
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: بی بی سی کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، افغانستان
مئی
اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست پر تنازعہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے اعلان کیا ہے
فروری
پنجاب میں اسموگ آفت قرار، سبب بننے والی تمام سرگرمیوں پر پابندی
?️ 10 اکتوبر 2022لاهور:(سچ خبریں) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسموگ کو آفت
اکتوبر
زیادہ تر امریکی 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو نہیں دیکھنا چاہتے
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 10 میں
ستمبر
حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے: وزیراعظم
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کامیاب جوان پروگرام کے 2سال مکمل ہوگئے ہیں،
نومبر