?️
اسلام آباد(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ویکسی نیشن ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق ویکسی نیشن مہم کے ترجمان ایمل خان نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ پولیو کے خلاف پانچ روزہ مہم کے دوسرے روز پیش آیا۔ویکسی نیشن مہم کے تحت صوبے کے تقریباً 65 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) ٹانک سجاد احمد نے کہا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے چدرار علاقے میں پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس سے ایک کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہوگیا، جبکہ فرنٹیئر کانسٹبلری افسر شدید زخمی ہوا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومت کے ساتھ ایک ماہ کی جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پہلا حملہ ہے۔
حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات کے بعد نومبر میں ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ دہشت گرد اکثر پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں کو ہدف بناتے ہیں۔
پاکستان اور پڑوسی افغانستان اب صرف دنیا میں وہ دو ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو وائرس اب بھی پایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال افریقی ملک نائیجیریا کو وائرس سے پاک ملک قرار دے دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کا رقبہ کم ہو جائے گا: صیہونی وزیر جنگ
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے
مئی
حکومت اور کالعدم جماعت کےدرمیان مذاکرات طےپاگئے
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان ہونے والے مذاکرات
اکتوبر
مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی: عطوان
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے رائی الیوم اخبار کے ایک مضمون میں شام
مئی
تحریک انصاف کے پاس عدالتی فیصلے کے بعد ممکنہ 3 آپشنز موجود ہیں
?️ 8 اپریل 2022(سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو
اپریل
ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئی خفیہ دستاویزات کی اہمیت
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے اس ملک کے ایوانِ
اگست
فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت کا اپیل دائر کرنیکا فیصلہ
?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سویلینز کے
اکتوبر
گارڈین: ایران پر امریکی خفیہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران پر
جولائی
قدس فورس کا امریکہ اور اسرائیل کے نام اہم پیغام
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے
مارچ