🗓️
پشاور (سچ خبریں) صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر خیبر پختونخوا حکومت اور الیکشن کمیشن میں تنازعہ پیدا ہوگیا ، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ مئی میں کرانا چاہتی ہے لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کا موقف ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے خود رمضان سے پہلے ہی دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا کہا تھا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مرتضی جاوید عباسی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبر پختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ کو ہو گا ، جس پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے جواب دیا کہ صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تاریخ دسمبر اور دوسرے مرحلے کی مئی میں کہی تھی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبر پختوانخوا حکومت نے کہا تھا کہ دو مرحلوں میں الیکشن کرائیں گے ، بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر دوسرا مارچ میں ہوگا ، صوبائی حکومت نے مانا تھا کہ بلدیاتی انتخابات مارچ میں رمضان سے پہلے ہی ہوں گے۔ اس پر چیف سیکریٹری خیبر پختوانخوا نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ پھر آپ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مارچ کے اختتام پر رکھ لیں۔ جس کے بعد اپنے ریمارکس میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے مارچ کا آخری اتوار 27 مارچ کو رکھ لیں کیوں کہ رمضان 3 یا 4 اپریل سے شروع ہو گا اور رمضان کے بعد الیکشن ہونے سے بہت آگے چلے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کا احتجاج، شور شرابہ، اجلاس ملتوی
🗓️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے بطور
جون
امریکی قانون سازوں نے سرکاری ڈیوائسز میں ’ڈیپ سیک‘ پر پابندی کا بل پیش کردیا
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی قانون سازوں نے چینی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)
فروری
جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب
🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
امریکہ ریاض کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتا: سعودی ماہرین
🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد
مارچ
اسٹے آرڈرز کے باعث ایف بی آر کو مالی سال 2024 کے ہدف سے 175 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا
🗓️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے رواں مالی سال 2023-2024
جون
کوئٹہ دھماکا:وزیر اعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
🗓️ 22 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کے واقعے کی
اپریل
شہباز شریف نے پی ایم سی اراکین کے تقرر کیلئے سرچ کمیٹی بنا دی
🗓️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 ارکان پر مشتمل
اگست
یوکرین کی شکست کے بارے میں امریکی سابق عہدیدار کا اہم بیان
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ
اگست