🗓️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) دوبارہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔نگران صوبائی کابینہ نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے، ایم ڈی کیٹ اسکینڈل پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، صوبائی کابینہ کے فیصلے کو آج پشاور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ایم ڈی کیٹ اسکینڈل کے متاثرہ طلبہ نے ہائی کورٹ میں ٹیسٹ دوبارہ کرانے کے لیے رٹ دائر کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے صوبائی حکومت کو معاملے کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا اور سماعت پیر کے روز تک ملتوی کردی تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں نقل کرنے کے الزام میں پولیس نے متعدد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے تھے جب کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر46 ہزار 612 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے اجرا پر پابندی عائد کردی تھی، پشاور ہائی کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن اتھارٹی کو حالیہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو ان کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کرنے سے روک دیا تھا۔
یہ فیصلہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے جاری کیا تھا، متعلقہ طلبہ/امیدواروں کی جانب سے ہائی کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں دائر 23 درخواستوں میں ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ پاکستان، دبئی اور سعودی عرب کے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار طلبہ نے ایم ڈی کیٹ میں شرکت کی تھی جو تمام امتحانی مراکز پر ایک ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔
میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ لینے کے لیے ایم ڈی کیٹ ایک لازمی ٹیسٹ ہے، یہ پی ایم ڈی سی کی زیر نگرانی صوبائی سرکاری ایڈمیشن یونیورسٹیوں کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ایک ہی دن منعقد کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
افریقہ کو غیر معمولی بحران کا سامنا
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے
مئی
پاکستان میں اٹامک انرجی کمیشن کے 18 اہلکار یرغمال
🗓️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ویڈیو میں
جنوری
محمد بن زاید باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات کے حکمران
🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: محمد بن زید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے
مئی
بھارت کا نوآبادیاتی منصوبہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت کو مٹانے کی سازش ہے
🗓️ 27 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟
🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں:گذشتہ سال 8 اکتوبر سے جب حزب اللہ نے صہیونی دشمن
ستمبر
سردار سلیمانی کی انکساری نے انہیں مقبول بنایا
🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کویتی ماہر عبداللہ الموسوی السید نے کہا کہ سردار شہید
جنوری
نیتن یاہو چین سے کہا چاہتے ہیں؟
🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے دورہ چین کے
جون
لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکا، پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوان شہید
🗓️ 10 جون 2024خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز
جون