?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ روس نے گیس کے علاوہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے غذائی اجناس کی ممکنہ قلت کے پیش نظر پاکستان کو گندم فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے کہا ہے کہ وہ ہمیں گندم فراہم کر سکتا ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں ملک میں گندم کی قلت ہو سکتی ہے۔
وزیر کا یہ بیان وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے واپسی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران پیوٹن نے کہا تھا کہ پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی سپلائی ممکن ہے اور اس سلسلے میں ضروری انفراسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔
دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور روس کے درمیان باہمی دلچسپی کے حامل تمام شعبوں بشمول غذائی تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سلامتی کے حوالے سے تعاون میں توسیع اور اسے مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آج پریس کانفرنس میں خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں گیس دے سکتے ہیں، روس نے کہا کہ ان کے پاس وسط ایشیائی ممالک میں گیس پائپ لائنیں ہیں اور ان پائپ لائنوں کو افغانستان کے راستے پاکستان تک وسعت دی جا سکتی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صدر پیوٹن نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر روس یوکرین جنگ پر پاکستان کے موقف کو بھی سراہا۔
چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو اسی کارکردگی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں اور چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پالیسی آئین میں واضح ہے، نواز شریف یہ سیاسی ذمہ داری چار بار نبھا چکے ہیں اور شہباز شریف نومبر میں یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان صرف آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، فوج کے سربراہ کی آئین اور اداروں سے وفاداری پر کسی کو کوئی شک نہیں ہے، سیاست الگ بات ہے لیکن اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں عمران خان کے بیانات کو ملک کی قومی سلامتی کے خلاف تھے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف اپنے ذاتی فائدے کے لیے پاکستان کو سبوتاژ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
وزیر دفاع نے موجودہ صورتحال میں سیاست کو ‘ایک طرف’ رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، پاکستان کی خاطر انا یا سیاست کبھی آڑے نہیں آتی، آج معیشت پر بھی دباؤ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی سیلاب کے بارے میں بات نہیں کرتے بلکہ اس کے برعکس وہ صرف اپنی حکومت واپس چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، اس کے باوجود متاثرین کی مدد کے لیے پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں کی گئی۔


مشہور خبریں۔
حماس کو غیر مسلح کرنا ریاض اور تل ابیب کا مشترکہ منصوبہ ہے
?️ 22 اکتوبر 2025حماس کو غیر مسلح کرنا ریاض اور تل ابیب کا مشترکہ منصوبہ
اکتوبر
مقتدیٰ صدر کا عراقی سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے ایک بیان شائع کرتے
اگست
پاکستانی جنرل: ٹرمپ کی بچگانہ بدزبانی، ایران کے مقابلے میں امریکہ کی اسٹریٹجک شکست کا ثبوت
?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران
اپریل
ہمیں اپنے جوہری وار ہیڈز میں تیزی سے اضافہ کرنا چاہیے: شمالی کوریا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کِم
جنوری
اسرائیلی حکومت کی بحری تنصیبات پر عراقی حملہ
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:بعض ذرائع نے اسرائیلی حکومت کی زیفلون بحری تنصیبات پر ڈرون
جنوری
ایک اور سعودی شہری آل سعود کی تلوار کی نذر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے
جون
پاکستان کے پیس آف بورڈ میں شمولیت سے بھارت بے چین ہے۔ مشاہد حسین سید
?️ 26 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ
جنوری
وفاقی وزیرآئی ٹی کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور فیس بک کے اعلیٰ
ستمبر