?️
اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی وفد پیر کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ ملاقات کے لیے آیا جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔حکومتی وفد میں وفاقی وزرا اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل تھے جبکہ مسلم لیگ(ق) کے وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور کامل علی آغا موجود تھے۔
دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔مسلم لیگ(ق) نے حکومت کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
دوسری جانب مسلم لیگ(ق) کے ترجمان نے ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے اتحادی جماعت کو وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے کی پیشکش کی میڈیا رپورٹس کی تردید کی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت سے مسلم لیگ(ق) کے وفد کی ملاقات میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
ملاقات کے بعد جب صحافیوں نے دونوں جماعتوں کی رہنماؤں سے سوال کیا کہ چینل چلا رہے ہیں کہ مسلم لیگ(ق) کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی ہے تو اس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ چینل کا کام ہی خبریں چلانا ہے، چوہدری صاحب ہمارا سب کچھ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مونس الٰہی نے جواب دیا کہ ہمارے انفرادی اور اجتماعی طور پر ان سے اچھے تعلقات ہیں تو بہت جلد ہی ایک اعلان کردیا جائے گا۔
اتحادیوں کی جانب سے حکومت سے جاری گلے شکوؤں کے حوالے سے سوال پر وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے کہا کہ گلہ شکوہ ان سے کیا جاتا ہے جس سے کوئی امید ہوتی ہے، کوئی رشتہ ہوتا ہے، تو آپ اس لحاظ سے دیکھیں کہ رشتہ آج بھی قائم ہے۔
جب سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی پیشکش کی گئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہت اچھی بات چیت ہو رہی ہے، اللہ خیر کرے گا۔
گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے اعلان کیا تھا کہ ’ہم کوشش کریں گے ایک یا دو روز میں اپنا فیصلہ سامنے لے آئیں‘۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ’ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) سمیت دیگر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اپنے مسائل ہیں، ہمیں بھی کچھ مسائل ہیں لیکن چونکہ ہم چھوٹی پارٹیاں ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اپوزیشن کی حمایت کے حوالے سے مشترکہ فیصلہ لیں تاکہ ہماری دفاعی لائن مضبوط ہوسکے۔
گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کی مسلم لیگ(ق) سے ملاقات سے چند گھنٹے قبل ہی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور بلوچستان شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا
مشہور خبریں۔
حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید
?️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا
جولائی
باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید
?️ 13 نومبر 2021باجوڑ(سچ خبریں)باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے
نومبر
2024 کے فرضی انتخابات میں بائیڈن اور ہیرس کی شکست
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو دی ہل نیوز ویب سائٹ کے لیے خصوصی
اگست
صہیونیوں کے تمام ہوائی اڈے غیر محفوظ
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: انصاراللہ یمن کے میڈیا یونٹ کے نائب سربراہ "نصرالدین عامر” نے
مئی
سعودی اتحاد کا ترجمان صیہونی فوج کا ترجمان لگتاہے:انصاراللہ
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن نے
دسمبر
رواں مالی سال بینکوں کے حکومت کو قرضے 182 فیصد اضافے سے 30 کھرب کے قریب پہنچ گئے
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران
اپریل
فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا ۴ سیکنڈ کا سین شوٹ کرنے میں ۸ ماہ لگے
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں کیا آپ جانتے ہیں کہ ہالی وڈ کی ایکشن سے
فروری
اسرائیل کو گہرے اندرونی تنازعات کا سامنا: نیویارک ٹائمز
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ اور اسرائیلیوں کے سڑکوں پر آنے کے
مارچ