?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری کی ابتدائی رپورٹ میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا وزیر اعظم کی احتساب سے متعلق پالیسی واضح ہے، جس پر بھی الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبرا نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کےدور میں میڈیا کےگلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ رنگ روڈ معاملے میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے رنگ روڈ کو 23 کلومیٹر تک بڑھایا گیا اس فیصلے سے حکومت کو 20 ارب روپے اضافی زمین کی خریداری کی مد میں دینے پڑے۔وفاقی وزیر نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہا گیا ہےتحقیقات کریں، کمشنر راولپنڈی کو کہا گیا کہ معاملے کو دیکھیں۔
کمشنر نے ابتدائی تحقیقات میں ان اطلاعات کی تصدیق کی ان کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے، الزامات لگیں گےتو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا، یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔
مشہور خبریں۔
میانمار کی فوج کی اسکول پر بمباری؛11 بچے ہلاک
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
اسرائیل کا غزہ پر قبضہ کا منصوبہ غلط سمت میں ایک انتہائی برا قدم ہے: روس
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: روسیہ نے صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر قبضہ کرنے کے
اگست
غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ
مارچ
کورونا وائرس نے ایک روز میں مزید سو سے زائد جانیں لے لیں
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا
اگست
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
?️ 7 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
اپریل
کیا امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات کو ختم کرے گا ؟
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جمعرات کو
اپریل
مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں
اگست
نیتن یاہو کے جرمنی کے مختصر دورے کا اختتام
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن
مارچ