?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرز پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کے سرکاری اور دفاعی اداروں کے سسٹمز کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ایک خصوصی سائبر سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں حکومتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ہیکرز مشکوک ای میلز، واٹس ایپ پیغامات اور دیگر ذرائع سے وائرس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان پیغامات میں عام طور پر "پہلگام واقعہ” کے عنوان سے میلویئر وائرس والی فائلز منسلک کی جاتی ہیں، جو کھولنے پر ڈیوائس میں موجود خفیہ ڈیٹا، تصاویر اور معلومات چوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایڈوائزری میں تمام سرکاری اداروں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کا ایڈوائزری میں کہنا ہے کہ نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی ای میلز کو نہ کھولا جائے اور انہیں نظر انداز کیا جائے، کسی بھی فائل یا اٹیچمنٹ کو کھولنے سے قبل اسے مستند اینٹی وائرس سے سکین کیا جائے، مشکوک ای میلز یا پیغامات کی فوری اطلاع متعلقہ ادارے کے آئی ٹی ایڈمن کو دی جائے، ہیکرز کا مقصد حساس حکومتی اور دفاعی معلومات تک رسائی حاصل کرنا ہے اور ممکنہ طور پر انہیں بھارت میں سائبر جاسوسی نیٹ ورک سے سپورٹ حاصل ہے، تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ اپنے ڈیجیٹل سکیورٹی پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کریں، فائر والز اور اینٹی وائرس سسٹمز کو فعال رکھیں اور ملازمین کو ان حملوں سے محفوظ رہنے کی تربیت فراہم کریں۔
مشہور خبریں۔
حماس: میتھیو ملر کے اعترافات صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی تعاون کی نشاندہی کرتے ہیں
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے
جون
امریکہ داعش کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد نہیں کر رہا ہے: عراقی ایلچی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: الفتح اتحاد کے ایک سینئر رکن اور عراقی پارلیمنٹ
دسمبر
صیہونی حکومت پر طوفان الاقصیٰ کے خاموش اثرات
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے بعد صیہونی حکومت کو ایک خاموش بحران
اپریل
نعیم قاسم کا سعودی عرب کو پیغام
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار نضال عیسیٰ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر
شمالی کوریا کے رہنما کا بڑے پیمانے پر خودکش ڈرونز کی تیاری کا حکم
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے خودکش اور حملہ
نومبر
لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:برطانیہ میں خیراتی ادارے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بے گھر
فروری
Skateboarders Indonesia Ready to Win at the 2018 Asian Games
?️ 14 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے صیہونیوں کی مایوسی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب اس بات کا امکان
مئی