حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر سیاحت پر مکمل پابندی عائد

حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر سیاحت پر مکمل پابندی عائد

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر  حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات میں مری،گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی۔

وزارت داخلہ نے این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے جاری کردیے جس کے تحت 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کےمطابق سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی، سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورینٹس، پبلک پارکس، ساحلی مقامات اور ہوٹل مکمل بندرہیں گے جب کہ عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہےکہ عید کی تعطیلات میں مری،گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی، ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی جب کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائےگی جب کہ اعتکاف، شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدکے لیے ایس اوپیزکا بروقت اجرا کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی وباء کورونا وائرس کی شدت کے باعث وفاقی حکومت نے عوام سے رمضان اور عید سادگی سے منانے کی اپیل کردی ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ رمضان اور عید سادگی سے گزارنی ہوگی،  کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج تعاون فراہم کررہی ہے ، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو مردان کے بعد دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاوَن لگایا جا سکتا ہے ۔

 

 

مشہور خبریں۔

حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کو عدالتی دہشت گردی کا شانہ بنائے جانے پر اظہار تشویش

?️ 14 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

2024 کی عرب دنیا کی منتخب شخصیت

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے عوام نے حماس کے سیاسی رہنما، شہید یحییٰ

جب برطانوی وزیرخارجہ کو جغرافیہ نہیں آتا

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:   روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے رائٹرز کے حوالے سے

افریقی تارکین وطن کے خلاف سعودی جرائم

?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق اور آزادی نامی تنظیم نے افریقی تارکین وطن کے

برطانیہ: فلسطینی سرزمین کو کم نہ کیا جائے

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت کے حکام نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں

یوسف رضا گیلانی کے استعفے پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا

ہمارے میزائل 1 سے 2 منٹ کے اندر صیہونی ریاست کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں؛ایرانی جنرل کا دعوی

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے صیہونیوں کو

عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت منظور

?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے