حکومت کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کیلیے ہدایات  جاری کردی گئیں

حکومت کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کیلیے ہدایات  جاری کردی گئیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتِ پاکستان نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں،ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  آسٹرازنیکا ویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی۔ گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہلکا سردرد، جسم درد اور ہلکابخاربھی ہوسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کے لیے ایس اوپیز کی منظوری دے دی ، ایس اوپیزکی منظوری نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی نے دی، ایس او پیز آسٹرزنیکا ویکسین کی اسٹوریج، حوالگی اور استعمال میں معاون ہوں گے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ آسٹرازنیکاویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی، 18 سال سے کم عمر افراد کو نہیں لگائی جا سکتی۔گائیڈ لائنز کے مطابق آسٹرازنیکاویکسین حاملہ،دودھ پلانےوالی ماؤں کیلئےمحفوظ ہے تاہم بخارمیں مبتلا افراد اور کورونا پازیٹیو مریضوں کونہیں لگائی جاسکے گی جبکہ کورونا سےصحتیاب افرادکولگائی جاسکے گی۔

گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہلکا سردر، جسم درد اور ہلکابخارہوسکتاہے، ویکسین کی 2 خوراکوں میں 12ہفتے کاوقفہ ہوگا، یہ ویکسین ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کو لگائی جائے گی تاہم ویکسین کے ری ایکشن پر ادویات معالج کی ہدایت پر استعمال کریں۔

ایس اوپیز کے مطابق کوویشیلڈ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور سوئیڈن کی مشترکہ ایجاد ہے ، اس ویکسین کو 2 تا 8 درجہ حرارت پرمحفوظ رکھنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کوآسٹرازنیکا ویکسین کوویکس کی جانب سے مفت ملے گی، ڈبلیو ایچ او آسٹرازنیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے کی مزاحمتی کارروائیاں بڑھیں گی:فلسطینی تجزیہ کار

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ نگار نے صہیونی فوج کو دنیا کی سب سے

اسلامی اتحاد کا مطلب ہے امت مسلمہ کے حقیقی دشمن پر توجہ مرکوز کرنا : شیخ نعیم قاسم

?️ 29 اگست 2026سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے میلاد

شام میں اثر و رسوخ کے لیے ترکی اور اسرائیل کے درمیان بڑی کشمکش

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:تل ابیب کو احمد الشرع کی حکومت کے ساتھ ترکی کے

ایران کے خلاف امریکی منصوبہ بچگانہ اور احمقانہ خیالی پلاؤ تھا: امریکی سینیٹر

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف واشنگٹن کے منصوبے

مغربی ممالک کا یوکرین کو ٹینک دینے پر عدم اتفاق

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے اتحادی مغربی ممالک اس ملک کو بھاری ٹینک دینے

کُرم میں امدادی قافلے پر پھر فائرنگ، ڈرائیور زخمی، حملہ آوروں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ

?️ 17 فروری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و

امریکہ ترکی کا دوست ہے یا دشمن؟

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:ایسے حالات میں جب ترکی ایک انتہائی اہم اور حساس انتخابات

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جنگ سے بھی بڑا مالی جھٹکا پیدا کر سکتی ہے: وال‌اسٹریٹ جرنل

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:وال‌اسٹریٹ جرنل کے مطابق آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے