اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے ، حکومت کوئی مشکل میں نہیں ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے بارے میں سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آ رہا ہے ، کل آ رہا ہے ، نواز شریف جب سعودی عرب گیا تب بھی یہی کہا جاتا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر نہیں بلکہ جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ابھی آئے نہیں اور حکومت کی ’ٹلی‘ بج گئی ہے ، جن کا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ، نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ، نواز شریف کے واپس آنے کا خوف انہیں سونے نہیں دے رہا ، قوم اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے ، نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بیانات کو پارٹی پالیسی کے منافی قرار دے دیا ، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے بارے میں ایازصادق کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے ، ن لیگ بحیثیت ایک پارٹی یہ سمجھتی ہے فی الحال نوازشریف کو لندن میں ہی علاج کروانا چاہیے ، ان کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں ہے اور فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ چند ماہ میں نوازشریف واپس آ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکام کو ادیس ابابا اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا: افریقی یونین کے عہدیدار
فروری
سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ بار
مارچ
یمنی میزائل کیسے تل ابیب پہنچا؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
ستمبر
شام کی صورتحال؛ صیہونی ریاست کے لیے موقع، طویل مدتی خطرہ
دسمبر
شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی حکمت عملی بتا دی
نومبر
کیا اسرائیل نے غزہ جنگ کا ایک بھی مقصد حاصل کیا ہے؟صیہونی میڈیا
اپریل
سیف القدس کی جنگ فلسطینی عوام کی تاریخ میں ایک اہم موڑ تھی:جہاد اسلامی
دسمبر
وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں شریک ہونے ایم این ایز کی تعریف کیوں کی
نومبر