لاہور(سچ خبریں) گذشتہ سال پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کے ذمہ داران کے خلاف عدالت عالیہ نے بڑا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔حکومت مستقبل میں ایسے بحران سے بچنے کے لیے اسٹوریج بہتر کرے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق اور سردار فرحت منظور چانڈیو نے ملک میں پٹرولیم بحران کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نےفیصلہ سنادیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرے جنہوں نے مصنوعی بحران پیدا کیا ، ملزمان سے ریکوری کی جائے کیونکہ ان کمپنیوں نے بحران کے دنوں میں عوام سے اربوں روپے لوٹے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ مستقبل میں ایسے بحران سے بچنے کے لیے اسٹوریج بہتر کرے اور اسٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی حکومت پابند ہوگی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی کہ پیٹرول بحران پر قائم کمیشن نے جو سفارشات دیں ان پر من و عن عمل درآمد کیا جائے اور کمیشن کی سفارشات وفاقی کابینہ کے سامنے رکھی جائیں جو ان کی روشنی میں اقدامات کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اوگرا کو برقرار رکھنے یا تحلیل کرنے کے بارے میں کمیشن کی سفارش پر وفاقی حکومت کمیٹی تشکیل دے جو اس پر فیصلہ کرے۔عدالت نے حکم دیا کہ تین ماہ میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے۔
مشہور خبریں۔
وقت نکلتا جا رہا ہے، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں، جاوید ہاشمی
نومبر
وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز کو مسترد کر دیا
اپریل
کراچی: منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
اکتوبر
پاکستان سے مارشل لا کے دن چلے گئے ہیں، عمران خان
اپریل
ایرانیوں کو اسرائیل کا حملہ کیسا لگا؟ برطانوی قلمکار
اکتوبر
محمود عباس کو صیہونیوں کی قربت کا صلہ
جنوری
دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، عمران خان
دسمبر
شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
فروری