حکومت کا نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی شکل دینے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف ہدایات جاری کردی ہیں۔

لاہور میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ریفارمز ایک بڑا انقلابی قدم ہے جو کاروباری برادری اور زرعی صنعت کو سہولت فراہم کرے گا، اس پروگرام کو تیز رفتاری سے عملی شکل دی جائے تاکہ عوام حقیقی تبدیلی محسوس کر سکیں، پشاور سے کراچی تک ایسی تبدیلی جو صرف باتوں تک محدود نہ ہو بلکہ عملی اقدامات کی صورت میں سامنے آئے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا، معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں، اب معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے، جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا، مہنگائی بےقابو تھی، پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کر چکا تھا، سرمایہ کار، صنعتکار، تاجر برادری پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے پریشان تھے اور اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ہماری حکومت نے اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کو فنی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کر رہے ہیں۔                  

مشہور خبریں۔

ایک سیاستدان جیل سےنکلنے، دوسراجیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

?️ 10 دسمبر 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

صہیونیوں کو غزہ کے جنوب کی طرف کیوں گئے ہیں؟

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کا غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے منصوبے

طوفان کے باعث امریکہ میں ہزاروں پروازیں منسوخ

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنوب مشرقی ریاستہائے متحدہ میں مہلک طوفانوں اور مغربی ساحل

درختوں کی بیماری کی شناخت  ڈیجیٹل اسٹیکر کے ذریعہ

?️ 10 جولائی 2021نارتھ کیرولینا (سچ خبریں) نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اہم کارنامہ

ہم غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کی اجازت نہیں دیں گے: اسپین

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ہفتے کے روز ملک

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کا النصیرات کیمپ حملے پر ردعمل

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے

نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد

?️ 16 جون 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی

واٹس ایپ پر نئے فیچر کا اضافہ

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے