?️
لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف ہدایات جاری کردی ہیں۔
لاہور میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ریفارمز ایک بڑا انقلابی قدم ہے جو کاروباری برادری اور زرعی صنعت کو سہولت فراہم کرے گا، اس پروگرام کو تیز رفتاری سے عملی شکل دی جائے تاکہ عوام حقیقی تبدیلی محسوس کر سکیں، پشاور سے کراچی تک ایسی تبدیلی جو صرف باتوں تک محدود نہ ہو بلکہ عملی اقدامات کی صورت میں سامنے آئے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا، معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں، اب معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے، جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا، مہنگائی بےقابو تھی، پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کر چکا تھا، سرمایہ کار، صنعتکار، تاجر برادری پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے پریشان تھے اور اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی۔
شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ہماری حکومت نے اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کو فنی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات میں ترکی پر ہوگی بات چیت
?️ 24 دسمبر 2025نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات میں ترکی پر ہوگی بات چیت
دسمبر
روسی میزائلوں کا پانامہ کے پرچم والے تین جہازوں کو نشانہ
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:پانامہ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ روس کی جانب
مارچ
ایران لبنان کا دوست ملک ہے، حزب اللہ ختم ہونے والا نہیں: نبیہ بری
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے علی لاریجانی، ایران
اگست
نئی حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے
مارچ
اسرائیل کے انتہا پسند وزیر کی فلسطینی مساجد سے اذان ہٹانے کی کوشش!
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بین گوئر
دسمبر
کشمیر تنازعہ حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: آرمی چیف
?️ 5 اگست 2021راولپنڈی ( سچ خبریں ) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس
اگست
کیف میں جنگ نے شدت پکڑی: الجزیرہ
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے جنرل اسٹاف نے تصدیق کی کہ روسی افواج
مارچ
اسرائیل کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کو ٹرمپ نے دی دھمکی
?️ 12 دسمبر 2025 اسرائیل کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کو ٹرمپ
دسمبر