?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’فری انرجی مارکیٹ پالیسی‘ آئندہ دو ماہ میں اپنے حتمی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ بات وزیر توانائی نے عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان، عثمان ڈیون کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ مسابقتی تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹ مارکیٹ(سی ٹی بی سی ایم) کے تحت مارکیٹ میں بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہو سکے گی، اس ماڈل کے تحت ’وِیلنگ چارجز‘ اور دیگر میکانزم متعارف کرائے جا رہے ہیں اور حکومت کا کردار صرف ریگولیٹری فریم ورک تک محدود کر دیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ منتقلی بتدریج اور ایک جامع حکمت عملی کے تحت کی جائے گی تاکہ نظام میں استحکام قائم رہے۔
ملاقات کے دوران سردار اویس لغاری نے عالمی بینک کے وفد کو حکومت کی توانائی اصلاحات، نیٹ میٹرنگ پالیسی، نجکاری، ریگولیٹری بہتری اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق تفصیلی بتایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی کا جھکاؤ واضح طور پر نجی شعبے کے فروغ اور شفافیت کی جانب ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی سرمایہ کار اس میں شراکت دار بنیں۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر عثمان ڈیون نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ توانائی ترقی کی بنیاد ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے توانائی کا شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اسی لیے عالمی بینک اس شعبے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک حکومتِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ پائیدار، قابل اعتماد اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں توانائی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے وفد کو شعبے میں جاری ریفارمز پر مبنی ایک جامع کتابچہ بھی پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ شراکت داری مستقبل میں مزید مضبوط ہو گی۔
مشہور خبریں۔
حماس کی اسرائیل کو شدید دھمکی، دہشت گردی بند نہ کی تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی
?️ 19 جون 2021غزہ (سچ خبریں) حماس نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی
جون
غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
پامسٹ نے اہلیہ کو بتایا آپ کے شوہر کا ایک اور بچہ بھی ہے، یاسر نواز
?️ 25 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے
نومبر
جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے
?️ 21 جولائی 2025جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ
جولائی
نیتن یاہو اسرائیل کو آئینی بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر دفاع
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر دفاع بنی گانتز نے صیہونی وزیراعظم
اپریل
سید حسن نصراللہ صیہونیوں کے لیے کیا منصوبہ بندی کر رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا کی زبانی
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ
جون
امریکی وزیر دفاع کا دورہ یوکرین
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے تنازعات کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
نومبر
غزہ کی پٹی میں مقیم دو فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعلان کیا کہ اس حکومت
ستمبر