حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے،شوکت ترین

شوکت ترین

🗓️

(سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت 39 ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے اور ہر 15 دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں سیاسی ہنگامے ہوئے اور سیاسی ہنگاموں کے دوران معاشی حالات پیچھے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب 104 ارب روپے ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف مل رہا ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کو کم کیا اور سیلز ٹیکس کو صفر کر دیا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ بجلی کے لیے آئندہ 4 ماہ میں 136 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے جبکہ روس، یوکرین جنگ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھی ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سیاسی ہنگاموں کے دوران معاشی حالات پیچھے چلے گئے لیکن حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی بحالی کے لیے پیکج دیا گیا اور نئی صنعتیں لگانے کے لیے 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔ 700 یونٹس والے بجلی صارفین کو 5 روپے فی یونٹ سبسڈی بھی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب 104 ارب روپے ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف مل رہا ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کو کم کیا اور سیلز ٹیکس کو صفر کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق کو کم کریں گے جبکہ بینک ڈیفالٹر ایمنسٹی اسکیم میں حصہ نہیں لے سکتے۔ آئی ٹی برآمدات کے لیے فری لانسرز کو بھی مراعات دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایکس پر لائیکس کو خفیہ کردیا گیا

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوسٹس کے لائیکس کو

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کیوں؟

🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں اور خیبر پختونخوا کے قبائلی رہنماؤں

عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم

🗓️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان

یمن کا مقبوضہ فلسطین کے خلاف میزائل حملہ

🗓️ 1 نومبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، یمن سے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل حملہ

فردوس اعوان اور عبدالقادر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی

🗓️ 10 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ایک ٹاک شو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون

صہیونی شرارت کے خلاف ایران کے فضائی دفاع کا کامیاب ردعمل:سابقہ شامی جنرل

🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ایک سابقہ شامی جنرل نے ایران کے فضائی دفاع کی مکمل

فلسطینی قوم مزید ذلت قبول نہیں کرے گی، مزاحمت ہی واحد راستہ ہے؛حماس کا اعلان

🗓️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:فلسطین پر قبضے (نکبہ) 77ویں برسی کے موقع پر حماس

2024 میں روسی فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ

🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے