?️
مری (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے حکومت ٹرمپ کے لئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔
تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے پھگواڑی میں جے یو آئی پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نا ماضی کی اسٹیبلشمنٹ نے مدارس کو قبول کیا نہ ہی موجودہ اسٹیبلشمنٹ نے، مدارس کی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ برصغیر پر جب تک علماء کرام کی حکومت تھی کوئی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا، جب سے غیر علماء کے ہاتھ آیا مسلسل خون بہہ رہا ہے، تعلیمی دنیا میں دینی اور دنیاوی تقسیم انگریز کی ایجاد ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ٹرمپ کے لئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ہاتھ سے فلسطینیوں، عراقیوں، افغانوں کا خون رس رہا ہے، ایران پر حملہ کرکے ٹرمپ نے قومی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، ہم ایران کی تائید نہ کریں تو کیا اسرائیل کی حمایت کریں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ریاست اور سیاست کے درمیان تعلق کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، جے یو آئی سب سے بڑی عوامی قوت ہے اس کا راستہ روکنا عوام کا راستہ روکنا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کو عالمی سطح پر تنہائی کا خوف
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات اور چیلنجوں نیز
اکتوبر
ناانصافی اور دباؤ سب کے لیے: نیویارک ٹائمز میں سعودی عرب کی صورتحال
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ناانصافی میں برابری، کے عنوان سے ایک
فروری
کراچی سے ’را‘ کا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا، شہر میں سیف ہاؤس کی موجودگی کا انکشاف
?️ 23 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسس
اگست
اسرائیل کے لبنان سے فوری انخلاء کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: خطے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی آموس ہوکسٹین نے الجزیرہ نیوز
نومبر
بائیڈن کے دورے کے موقع پر تل ابیب کی بستیاں بڑھانے کی کوششیں
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم
جون
افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے
?️ 9 جولائی 2021اسلام اباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جولائی
اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں
اپریل
اردگان خلیج فارس کے ایک اور دورے کنے کے خواہاں
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:آج CNN ترکی نے اطلاع دی ہے کہ ترک صدر رجب
اگست