🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور کاروباری حب کراچی کو بجلی کی فراہمی میں 200 میگا واٹ کا اضافہ کردیا ہے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ کے-الیکٹرک کو وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی ساڑھے 3 سو میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دینے کے لیے اس مقدار میں مزید 200 میگا واٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جو کئی کئی گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے۔
شدید گرم موسم میں بجلی کی بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جس پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے 31 مئی کو ایم ڈی کے-الیکٹرک مونس علوی کو گورنر ہاﺅس میں طلب کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے ایم ڈی کے-الیکٹرک کو ہدایت کی تھی کہ شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے بھی فون پر رابطہ کیا تھا اور شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صورت حال کو بہتر بنانے اور کے-الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا تھا۔
بعدازاں گورنر سندھ کی جانب سے کے الیکٹرک کے وفد کو وزیر اعظم آفس لے جانے کے بعد گزشتہ روز کراچی میں بجلی کی فراہمی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاور ڈویژن میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
پاور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کی تاہم پاور ڈویژن نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا البتہ رپورٹس کے مطابق حماد اظہر نے کے الیکٹرک کو 400 میگا واٹ سے زیادہ فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے کی وجہ سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں تک معطل رہی تھی۔
مشہور خبریں۔
عمران خان، شاہ محمود قریشی کو سزا کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
🗓️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی
جنوری
مصری اور صیہونی وزرائے خارجہ کی متوقع ملاقات
🗓️ 19 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینی تنازعہ اور صیہونی حکومت کو درپیش
جون
بائیڈن کا خطے کا دورہ مسئلہ فلسطین کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے:حماس
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اعلان کیا
جولائی
امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ
🗓️ 15 اپریل 2021(سچ خبریں) تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے
اپریل
شمالی شام میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے شہر حلب کے مضافات میں واقع تل رفعت علاقے
نومبر
فلسطینی پرچم کے خلاف بن گوئیر کے فیصلے پر یروشلم میں زبردست مظاہرے
🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:نئی صیہونی حکومت کی کابینہ کے فلسطینیوں کے خلاف تناؤ پیدا
جنوری
مغربی یمن میں تین دھماکے
🗓️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین
ستمبر
ہم شام میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں: امریکی اہلکار
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: العربی الجدید کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی امور کے لیے
مئی